16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرق کی ترقی کے لیے نیتی آیوگ میں خصوصی فورم : ڈاکٹر جیتندر سنگھ

Urdu News

نئی دہلی۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملے عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی  اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آج کہا کہ حکومت نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی غرض سے  منصوبے بنانے کے لیے نیتی آیوگ میں ایک خصوصی فورم تشکیل دیا ہے جس کی مشترکہ صدارت نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین اور ڈی او این ای آر کے سکریٹری کریں گے۔ نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مذکورہ فورم مرکزی اور ریاستی سطح پر مختلف تجاویز پر غور و خوض کرے گا اور شمال مشرقی خطے کی تیز رفتار ترقی کے لیے منصوبے تیار کرے گا ۔

گذشتہ چار سالوں میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ 90 سال قدیم ‘‘انڈین فورسٹ ایکٹ -1927 ’’ ،جو برطانوی سامراج کی وراثت ہے ، میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کے ذریعہ  ترمیم کی گئی  ہے ۔غیر جنگلاتی زمین پر غیر کسانوں کے ذریعہ بانس کی پیداوار اور اس  کے استعمال  کی اجازت سے آنے والی نسلوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے شمال مشرقی خطے میں پروجیکٹوں کے لیے سو فیصد فنڈنگ کے سلسلے میں ایک اور تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ پہلے ان پروجیکٹوں پر عملدر آمد مرکز اور ریاست کے مابین حصہ داری 90:10 کے تناسب سے ہوتی تھی ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ گذشتہ چار سالوں میں شمال مشرقی خطے پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے جس کا یہ مستحق تھا اور یہ خطہ اور یہاں کے لوگوں تک مرکزی حکومت  کی نہ صرف طبعی بلکہ نفسیاتی رسائی کو بھی ظاہر کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی نے جنوب مشرقی ایشیائی پڑوسیوں کے ساتھ مصروفیت کے پیش نظر خطے کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More