16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 7.2 لاکھ ہوئی

Urdu News

نئی دہلی، کووڈ۔ 19 مریضوں کے موثر کلینیکل علاج کو یقینی بنانے کےلئے  علاج کے معیاری پروٹوکول کے ساتھ  ملک بھر میں  لیبز کے موثر  نیٹ ورک کو وسعت دے کر  موثر نگرانی  اور جانچ کے لئے  پائیدار ، فعال ترقی پسندانہ اور  جامع  حکمت عملی کے نتیجے میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والے کووڈ۔ 19 کے مریضوں کی تعداد  مسلسل بڑھتے ہوئے 24491 ہوگئی ہے۔اس سے اب تک  کوڈ۔ 19 کے صحت یاب ہونےوالے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 724577 ہوگئی ہے۔

صحت یابی کی شرح میں مزید اضافہ ہوا ہے اور یہ  بڑھ کر  62.72 فیصد ہوگئی ہے ۔

اس نے  بھارت میں  کووڈ۔ 19 سے ہونے والے اموات کی شرح میں بھی  مسلسل گراوٹ آئی ہے اور  گھٹ کر  2.43 فیصد ہوگئی ہے۔

صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  اور فعال معاملوں کی تعداد کے درمیان  فرق بھی مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ اس وقت یہ بڑھ کر 322048 ہوگیا ہے۔ فی الحال  ملک میں 402529 سرگرم معاملے ہیں اور وہ سبھی طبی نگرانی میں ہیں۔

Combined Final 21st July Press Brief.jpg

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33395 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ مجموعی طور پر ہندوستان میں 14381303 نموں کی جانچ کی گئی ہے۔ یہ کام تشخیض کرنے والی لیب کے نیٹ ورک کو وسعت دے کر  ہی ممکن ہوا ہے۔ اس لیب نیٹ ورک میں 1274 لیبس ہیں، جن می 892 لیبس سرکاری شعبے کی ہیں اور  382 پرائیویٹ لیبز ہیں۔ ان میں درج ذیل شامل ہیں۔

ریئل ٹائم آر ٹی  پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 651 (سرکاری: 398+پرائیویٹ253)

ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 516 (سرکاری: 457+پرائیویٹ 59)

سی بی این اے اے ٹی پر مبنی  ٹیسٹنگ لیب: 107 (سرکاری:37+پرائیویٹ70)

کووڈ۔ 19 سے متعلق  تکنیکی معاملات  کے بارے میں تمام مستند اور  اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط  اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں :  https://www.mohfw.gov.in/   اور  @MoHFW_INDIA

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19@gov.in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019@gov.in اور@CovidIndiaSeva .  پر بھیجیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں  براہ کرم  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری)  پر  رابطہ کریں۔ کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے  ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More