19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ نے ایتھوپیا میں مقیم ہندوستانیوں سے کہا کہ ہندوستان ان کے ساتھ تعلقات بر قرار رکھنا چاہتا ہے

India’s trade and investment relationship with Ethiopia is very strong, says President; symbolic of India’s commitment to African Continent
Urdu News

نئی دہلی، ؍اکتوبر،صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کو وند نے گزشتہ روز( 4 اکتوبر 2017 کو ) عدیس ابابا میں ہندوستان نژاد افراد کو دیئے گئے ایک استقبالیئے سے خطاب کیا۔ اس کا اہتمام ایتھوپیا میں ہندوستان کے سفیر جناب انوراگ شریواستو نے کیاتھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایتھوپیا میں مقیم ہندوستانی ہند-ایتھوپیا تعلقات کے مرکز میں رہے ہیں۔ اساتذہ اور معلم کے طور پرانہوں نے اپنے میزبان ملک میں قومی تعمیر میں تعاون کیا ہے، تو صنعت کار وں کے طور پر انہوں اقتصادی مواقع تشکیل کئے ہیں اور مقامی لوگوں کو ہنرمندی کی تربیت دی ہے۔تکنیکی پروفیشنلز اور کارکنان کے طور پر انہوں نے ایتھوپیائی صنعت کی قدروقیمت میں اضافہ کیا ہے۔ اپنی سخت محنت او رلگن سے ہندوستانیوں نے ایتھوپیائی سماج کے اندر اپنے لئے احترام کا ایک مقام تیار کیا ہے۔ اس کے باوجود انہوں نے ہندوستانی اقدار ، خاندانی روایات اور کام کاج سے متعلق اخلاقیات کو نہ صرف باقی رکھا ہے، بلکہ آگے بھی بڑھایا ہے اور یہ کام انہوں نے اپنے اس نئے گھر میں خود کو پوری طرح ہم آہنگ کرتے ہوئے انجام دیا ہے۔ صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی طرح ایتھوپیا بھی گونا گونیت سے بھرپور مختلف زبانوں والا اور انواع و اقسام کے کھانوں، موسیقی، رقص اور ڈرامے والا ملک ہے۔ یہاں پر رہنے والے ہندوستانیوں کو مقامی ثقافت سے استفادہ کرنا چاہئے اور اپنی گونا گوں ثقافت کا بھی مظاہرہ کرنا چاہئے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور ایتھوپیا دونوں کی آبادی میں نوجوانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ نوجوان ملک کا مستقبل ہوتے ہیں اوروہی نئے خیالات کا سرچشمہ بھی ہوتے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانیوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایتھوپیا کےنوجوانوں سے رابطہ کرنے کیلئے خصوصی کوششیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سےا نہیں ایتھوپیا کے لوگوں تک اپنے خیالات پہنچانے اور ایک بہتر دنیا کیلئے نظریات فراہم کرانے میں مدد ملے گی چاہے وہ آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہو یا لوگوں کو ہنرمند بنانے کیلئے ۔ صدرجمہوریہ نےل کہا کہ حکومت ہند بیرون ممالک میں مقیم ہندوستانیوں کے ساتھ مسلسل اور فعال تعلقات برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ اس کا مقصد بیرونی ممالک میں مقیم ہندوستانیوں کو ہندوستان میں انجام پذیر ہونے والی زبردست تبدیلیو ں سے واقف کرانا ہے۔ بیرونی ممالک میں مقیم ہندوستان سے مذاکرات کا مقصد امکانات اور پلیٹ فارم تیار کرنا بھی ہے، جن کے ذریعے وہ ہندوستان کی تعمیر و ترقی میں شرکت کر سکیں۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ حکومت ہند کو بیرونی ممالک میں رہنے والے ہندوستانیوں کی پرواہ ہے اور وہ ان کے ساتھ کھڑے رہنے کے اپنے وعدے کی پابند ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں یمن سے (2015 میں چلائے گئے آپریشن کے ایک حصے کے طور پر )اور لیبیا سے ہندوستانی شہریوں کو باہر نکالنے کی کوششوں کا ذکر کیا اورحال ہی میں امریکہ کے مختلف حصوں میں سیلاب کے دوران وہاں پر مقیم افراد اور خاندانوں کی مدد کا بھی ذکر کیا۔

عدیس ابابا میں منعقدہ تقریب میں ایتھوپیا میں مقیم ہندوستانیوں میں سے تقریباً 500 افراد نے شرکت کی۔ ایتھوپیا میں ہندوستانی پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں اور ان کی تعداد 5 ہزار ہے۔ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کا ایتھوپیا کا دورہ آج بھی جاری رہے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More