14.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ نے سینٹ لوئس کے یوم آزادی پروہاں کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی

President of India’s message on the eve of National Day of Bulgaria
Urdu News

نئی دہلی،21۔فروری، صدرجمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے سینٹ لوسیا کے یوم آزادی کے موقع پر وہاں کی حکومت اور عوام کو نیک خواہشات اور مبارکباد دی ہے۔ سینٹ لوسیا کی گورنر جنرل اعلیٰ جناب محترمہ ڈیمے پرلیٹی لوسی کو ایک پیغام میں صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی نے کہا کہ حکومت ہند عوام اور اپنی جانب سے وہ آپ کے یوم آزادی کے موقع پر سینٹ لوسیا کی عوام اور آپ کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان انتہائی خوشگوار، دوستانہ اور تعاون پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں۔ بہت سے عالمی معاملات پر ہمارے نظریات نے بین الاقوامی فورم میں عمدہ تال میل پیدا کیا ہے۔ ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کے ہمارے وزیر حالیہ سینٹ لوئس کے دورہ نے آپسی مفاہمت میں اضافہ کیا ہے۔ کامن ویلتھ اور سی اے آر آئی سی او ایم میں ہماری مشترکہ کوششوں سے ہمارے تعلقات کافی مضبوط ہوئے ہیں۔ مجھے بھروسہ ہے کہ آپسی فائدہ کے لئے ہمارے باہمی تعلقات آنے والے سالوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔ میں اس موقع پر آپ کو اپنی طرف سے بہترین نیک خواہشات اور اچھی صحت کی دعا کرتاہوں، ساتھ ہی ساتھ سینٹ لوئس کے دوست عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More