14 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ ٔہند تاجکستان میں :بھارتی برادری سے خطاب ، بھارت نثراد افراد بھارت کے بین الاقوامی روابط میں کلیدی شراکت دارہیں

Urdu News

نئی دہلی: صدرجمہوریہ ٔہند ، جناب رام ناتھ کووند 7اکتوبر ، 2018کو تاجکستان کے سہ روزہ دورے پرپہنچے ۔ بعدازاں شام کے وقت انھوں نے تاجکستان میں دشانبے میں بھارت کے سفیرجناب سومناتھ گھوش کے ذریعہ کی گئی ضیافت میں بھارتی برادری سے خطاب کیا۔

          حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ ہند نے کہاکہ بھارت حکومت کے میکینزم میں اہم تبدیلیایں کی گئی ہیں تاکہ سمندرپاربھارتی برادری سے رابطہ قائم ہوسکے ۔ بھارت  اوربیرون بھارت سونت پذیراس کے عوام کے ساتھ قائم کرنے لئے جذباتی ، ثقافتی ، اقتصادی وادارہ جاتی تعلقات کو گذشتہ چند برسوں میں تقویت حاصل ہوئی ہے ۔ مشنوں کو ہدایت دی گئ ہے کہ وہ غیرممالک میں سکونت پذیربھارتی افراد کی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے فوری کارروائی کریں ۔

          ‘‘تاجکستان میں بھارت کے حلیف سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریۂ ہند نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ بھارت تاجکستان کو صلاحیت سازی اور ترقیاتی عمل میں تعاون دینا جاری رکھے گا ۔ انھوں نے تاجکستان میں مصروف عمل انڈولوجسٹ ، پروفیسر حبیب الوف راجابوف کی جانب سے تعلیم وادب میں ان کے ذریعہ دیے گئے تعاون کی ستائش کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More