17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ ہند نے راشٹرپتی بھون کے گارڈن میں باؤباب کے پودے کی کونپل لگائی

Urdu News

نئیدہلی ۔صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے راشٹر پتی بھون کے  باغات میں  باؤباب کے پودے کی کونپل لگائی ۔(تین اپریل 2018  ) یہ کونپل یونیورسٹی آف مداگاسکر  نے      نیم کے درخت  کے بدلے میں  خیر سگالی کے طور پر تحفتاََ دی ہے ۔  نیم کا یہ پودہ  صدر جمہوریہ نے     مارچ میں  مداگاسکر کے  اپنے دورے کے دوران  انتنا  نریبو  میں  یونیورسٹی کیمپس میں لگایا تھا ۔

          باؤباب درخت  کا عرصہ حیات   دو ہزار برس سے زیادہ ہوتا ہے ۔  نیم کی طرح اس کی طبی  اور غذائی خاصیتیں  بھی بہت زیادہ ہوتی ہیں ۔      ان پودوں  کے لین دین سے بھارت اور مداگاسکر    جن قدروںکو اہمیت دیتے ہیں ،  ان کی عکاسی ہوتی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More