16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ بینن میں ، بینن کے صدر کے ساتھ وفد کی سطح کی گفت وشنید کی قیادت کی

Urdu News

نئیدہلی; صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند 28 جولائی 2019 کو، تین مغربی افریقی  ممالک  کے اپنے

دورے کے سلسلے میں پہلے پڑاؤ کے تحت  بینن پہنچے ہیں ۔ صدر جمہوریہ ہند بینن ، گامبیا اور گینیا کے دورے پر ہیں۔ یہ دورہ حکومت ہند کے سربراہ مملکت کا ان تینوں ممالک کا پہلا دورہ ہے۔

کے دورے پر ہیں۔ یہ دورہ حکومت ہند کے سربراہ مملکت کا ان تینوں ممالک کا پہلا دورہ ہے۔

29جولائی کو صدر جمہوریہ ہند نے  کوٹونو میں  مرینہ میں واقع قصر صدر میں اپنی مصروفیت کا آغاز کیا جہاں ان کا خیرمقدم ان کے ہم عہدہ  مسٹر  پیٹرس ٹیلن  نے کیا  اور انہیں رسمی طور پر خوش آمدید کہا۔

بعدازاں صدر ٹیلن کے ساتھ دو  بہ دو ملاقات کے دوران   صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ یہ ان کے لئے دراصل اعزاز کی بات ہے کہ وہ بھارت سے بینن کے پہلے دورے پر یہاں آئے ہیں ۔ انہوں نے صدر ٹیلن کا ان کی  گرمجوشی اور میزبانی کیلئے شکریہ ادا کیا۔  بعدازاں صدر جمہوریہ ہند نے طرفین کے مابین منعقد ہونے والی  وفد کی سطح کی بات چیت میں اپنے وفد کی قیادت کی ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینن اور بھارت کے مابین گرمجوشانہ  اور دوستانہ تعلقات استوار رہے ہیں ۔ بھارت بینن کے ساتھ اقتصادی شراکت داری مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ بھارت  دوطرفہ تجارت کے معاملے میں بینن کا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں طرف کی باہمی تجارت 800 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ تقریباً 100 ایسی بھارتی یا بھارتی ملکیت  والی کمپنیاں ہیں جو بینن میں مصروف عمل ہیں۔ مزید بھارتی کمپنیاں بینن کی منڈی میں خصوصاً کانکنی کے شعبے میں  کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔ بھارت  کی خواہش ہے کہ وہ  اِن کمپنیوں کو اپنا کاروبار بڑھانے میں مدد دینے کیلئے بینن کی حمایت حاصل کرسکے۔

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ  بھارت نے بینن کی نمو اور ترقی میں اپنی جانب سے تعاون دینے کا عہد کررکھا ہے ۔ انہوں نے اس امر پر خوشی کااظہار کیا کہ  بینن کے 103 گاؤں میں پینے کی پانی کی سپلائی کی اسکیموں کیلئے  42.6 ملین امریکی ڈالر کے بقدر کے قرض کی فراہمی کی اسکیم  اچھے ڈھنگ سے آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں بینن میں ترقیاتی پروجیکٹوں کیلئے 100 ملین امریکی ڈالر کے نئے قرض کی پیشکش بھی کی۔  انہوں نے بینن کیلئے ای۔ ویزا سہولت کی توسیع کا بھی اعلان کیا ۔ انہوں نے اعتماد جتایا کہ یہ سہولت بھارت کو  بھارت- بینن کاروباری تعلقات کو فروغ دینے میں مدد دیگی۔ بھارت کی جانب سے  بینن کے 15000 بزنس طلباء کو مفت ٹیلی – تعلیم کے کورسز فراہم کرنے کی پیشکش  کی گئی ہے ساتھ ہی ساتھ  1000 ڈاکٹروں  کو ٹیلی میڈیسن کے کورس اور پیرامیڈکس  کے کورس کی بھی  پیشکش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ طرفین نے دفاع، سلامتی تعاون  کے موضوع پر بھی گفت وشنید کی اور بھارت کی جانب سے بینن کو  اس کی اپنی انسدادی قذاقی کی صلاحیت  بڑھانے کیلئے  مزید تربیتی امداد فراہم کرنے کی  بھی بات کی گئی۔

بھارت نے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کیلئے  بھارت کی امیدواری کے تئیں بینن کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔  دونوں ممالک نے دہشت گردی اور قذاقی کے خلاف  نبردآزمائی میں کندھے کندھا ملاکر کھڑے ہونے کی اپنی عہدبندگی دوہرائی۔ انہوں نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ وہ بین الاقوامی شمسی اتحاد کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی  کی چنوتیوں کا  مقابلہ کر یں گے۔

صدر جمہوریہ ہند نے اپنے ہم عہدہ کے ساتھ  ثقافتی تبادلوں سے متعلق پروگرام 23-2019 کے  سلسلے میں مفاہمتی عرضداشت پر دستخط ہونے کا عمل ملاحظہ کیا۔ اسی طریقے سے  برآمداتی قرض اور سرمایہ کاری بیمہ ، بینن اور ٹیلی مواصلات کنسلٹینس انڈیا لمیٹیڈ (ٹی سی آئی ایل)    کے مابین ای۔ وی وی اے بی  نیٹ ورک پروجیکٹ  کے سلسلے میں مفاہمتی عرضداشت  اور ڈپلومیٹک / سرکاری/ خدمات سے متعلق پاسپورٹ کے سلسلے میں باہمی استثنائی  سے متعلق  مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کا عمل بھی ملاحظہ کیا۔ صدر جمہوریہ ہند نے اس موقع پر بینن کے اپنے دورے  کے سلسلے میں ایک پریس اسٹیٹمنٹ یا پریس بیان بھی جاری کیا۔  بعدازاں شام کے  وقت صدر جمہوریہ ہند نے پورٹونووو میں قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے بینن کے صدر کے ذریعے اپنے اعزاز میں دی گئی ضیافت میں بھی شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More