18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے ڈنمارک کی ملکہ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی

Urdu News

نئی دہلی، 15 اپریل 2017؛ صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے ڈنمارک کی ملکہ مارگریٹ II کو ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات اور مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے، ‘حکومت اور ہندوستانی عوام اور میں اپنی جانب سے آپ کے یوم پیدائش کے موقع پر آپ کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

ڈنمارک اور ہندوستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے میں آپ کا کردار اور آپ کے عزم کی بہت تعریف کی جاتی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتیں اپنے شہریوں کے باہمی فائدے کے لئے ان قریبی تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت میں کام کرتی رہیں گی۔ میں ڈنمارک کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لئے اور آپ کی اچھی صحت اور فلاح و بہبود کے لئے بھی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ‘

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More