Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے اترپردیش کے بس حادثے میں ہوئے نوجوانوں اور بچے کے جانی نقصان پر افسوس کااظہار کیا

The President paid tribute to Netaji Subhash Chandra Bose
Urdu News

نئی دہلی۔20؍جنوری۔صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے گزشتہ روز اترپردیش کے ضلع ایٹہ کے خوفناک بس حادثے  میں ہوئے نوجوان بچوں کے جانی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اترپردیش کے گورنر جناب رام نائک کے نام اپنے پیغام تعزیت میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ اترپردیش کے ضلع میں خوفناک بس حادثے میں نوجوان بچوں کے جانی نقصان کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا ہے۔ میری تمام تر ہمدریا ں اس حادثے کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ریاستی سرکار اور دیگر ایجنسیاں ان سوگوار کنبوں کو ہر ممکن امداد پہنچانے کے لئے ضروری اقدامات کررہی ہیں جو اس خوفناک حادثے میں اپنے بچوں سے محروم ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مجھے یقین ہے کہ اس حادثے کے زخمیوں کو بھی خاطر خواہ طبی امداد فراہم کرائی جارہی ہے۔

براہِ کرم مہلوکین کے سوگوار کنبوں کو میری جانب سے دلی تعزیت پیش کریں ۔ میں اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کے جلد صحتمند ہونے کیلئے دعاگو ہوں۔

Related posts

8 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More