نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے اپنے پیغام میں ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا:
ایسٹر کے مبارک موقع پر میں اپنے تمام ہم وطنوں اور خصوصی طور پر ہندوستان اور بیرون ملک رہنے والی عیسائی برادری کے تمام اراکین کو ایسٹر کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
ایسا یقین کیا جاتا ہے کہ یسوع مسیح اس دن دوبارہ جی اٹھے تھے اور اس خوشی کو ایسٹر کے جشن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عیسائیوں کے لئے ایک بہت ہی مقڈس تہوار، ایسٹر لوگوں کو محبت، قربانی اور معاف کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ آیئے ہم بھی یسوع مسیح کی تعلیمات سے سیکھتے ہیں اور کل انسانیت کی بہبود کے لئے مل کر کام کرتے ہیں۔
میری خواہش ہے کہ اس تہور کے ذریعہ ہمارے درمیان آپسی اتحاد کا جذبہ مضبوط ہو اور ہمارے ملک اور سماج کی خوشحالی اور فلاح کے لئے ہم سب پر عزم رہیں اور آگے بڑھتے رہیں۔ اس وقت ہم یہ بھی حلق لیں کہ کووڈ۔ 19 سے پیدا ہونے والی فات کا سامنا کرنے میں ہم سب ’سوشل ڈسٹینسنگ‘ و دیگر ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس مقدس تہوار کوگھر میں رہ کر اپنے خاندان کے ساتھ منائیں۔