Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے بہار کے پٹنہ میں این آئی ٹی کے آٹھویں تقسیم اسناد کے جلسے میں شرکت کی؛ ٹیکنالوجی کے ماہرین پر زور دیا کہ وہ کسانوں کو ساجھیدار بنائیں

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند  نے آج بہار کے پٹنہ میں این آئی ٹی پٹنہ کے آٹھویں تقسیم اسناد کے جلسے میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ این آئی ٹی پٹنہ  میں کی جانے والی تحقیق کا مقصد بہار اور ملک کے لوگوں کے مختلف مسائل کو حل کرنا ہونا چاہئے ۔ انہوں نے این آئی ٹی گریجویٹس پر زور دیا کہ وہ  زرعی سائنس دانوں کے ساجھیداری کریں اور  کسانوں کی آمدنی  اور پیداوار میں اضافہ کرنے میں مدد کی خاطر  کسانوں کے ساتھ اشتراک کریں۔

 اس سے پہلے دن میں صدرجمہوریہ نے  سمستی پور کے پوسا کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے  ڈاکٹر راجندر پرساد مرکزی زرعی یونیورسٹی  کے پہلے تقسیم اسناد کے جلسے  سے خطاب کیا۔

طلباء کو خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے  اس بات کو اجاگر کیا کہ  زرعی سائنس دانوں کے پاس  ملک میں زرعی ترقی میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More