17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے راشٹرپتی بھون کے افسران اور اسٹاف سے ملک کی امیدوں پر کھرا اترنے کی اپیل کی

भारत के राष्ट्रपति ने राष्ट्रपति भवन के अधिकारियों ओर कर्मियों से कहा कि वह देश की आकांक्षाओं को पूरा करने के लिए अपनी जिम्मेदारियां निभाने को आगे आए
Urdu News

نئی دہلی۔ گست؛ غیر معمولی خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے صدر کے ملٹری ونگ کے افسران اور اسٹاف سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ عہدہ سنبھالنے کے کچھ دنوں بعد صدر جمہوریہ ہند نے صدر کے ملٹری اسٹاف کے ساتھ ان سے واقف ہونے کے لیے علیحدہ میٹنگ کی ہے۔ صدر کے ملٹری سکریٹری نے راشٹرپتی بھون کے ملٹری ونگ کا صدر سے تعارف کرایا۔ راشٹرپتی بھون کے افسران اور ملازمین کے ساتھ جلد ہونے والی ایسی میٹنگوں کی یہ پہلی میٹنگ تھی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ پورا ملک راشٹرپتی بھون کو امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہا ہے۔ اس لیے انہوں نے افسران اور اسٹاف سے اپنی متعلقہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے عوام کی امیدوں پر کھرا اترنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حقوق سے زیادہ اپنی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کریں اور قربانی اور ڈسپلین کی اہمیت پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی ترقی کے لیے مل جل کر کام اور ایمانداری اور تندہی کے ساتھ کام کریں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More