17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے کیرل کے دورے کے دوران تھریواننتھا پورم میں ٹیکنوسٹی پروجیکٹ کا آغاز کیا اور ٹیکنوسٹی میں حکومت کی پہلی عمارت کیلئے سنگ بنیاد رکھا

Urdu News

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند، جناب رام ناتھ کووند  نے آج  تھریواننتھا پورم میں ٹیکنوسٹی پروجیکٹ کا آغاز کیااور ٹیکنوسٹی کے اندر حکومت کی پہلی عمارت قائم کرنےکے لئے سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بنیادی تعلیم اور  بنیادی ہنروں میں کیرل ریاست کی طاقت  اور سروسز سیکٹر میں کیرل کی عوام کا تجربہ اور صارفین پر مبنی صنعت جیسے امور اس ریاست کو آئی ٹی ماحولیاتی نظام کیلئے   فطری جگہ بناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی  کا شعبہ محض اپنے  آپ میں اہم نہیں ہے بلکہ یہ مکمل سروسز معیشت کیلئے متعدد قوتیں فراہم کرنے والا ہے۔ اس نے حفظان  صحت  ، تعلیم ،سیاحت اور دیگر متعدد صنعتوں  میں کلیدی رول ادا کیاہے  یہی شعبے کیرل کی اصل طاقت ہیں۔ وہ بیحد پر اعتماد تھے کہ ٹیکنوسٹی کی ترقی سے کیرل کے نوجوان  افراد کے لئے نئے  مواقع فراہم ہوں گے ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں کیرل سے تعلق رکھنے والے لوگ  اقتصادی منظر نامے کے لئے ضروری اجزا ہیں ۔ ان کی یہ حصولیابیاں صرف ہندوستان تک محدود نہیں ہیں۔ ہمارے کیرل کے بھائیوں اور بہنوں کی سخت محنت کے بغیر متحدہ عرب عمارات اور دیگر خلیجی ملکوں کی معیشتیں ایسی نہ ہوتیں ۔ ان ممالک میں کیرل سے نقل مکانی کرکے جانے والے  ورکرز  غیر ملکی کرنسی مسلسل ملک کو بھیجتے ہیں اور اس طرح وہ  ہندوستان کی ترقی میں بھی اہم تعاون دیتے ہیں ۔ ملک اور قوم کی تعمیر میں ان کے نمایاں کردار کوہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ سروسز ویلیو چین   میں ترقی کرکے کیرل نے ان تینوں شعبوں میں واضح  طور پر برتری حاصل کر لی ہے۔ پہلا شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا  ہے جبکہ دیگر  شعبے سیاحت اور حفظان صحت ہیں۔یہ بھی ایسے شعبے ہیں جہاں روزگار اور نوکری کے مواقع ہمارے  ملک کے نوجوانوں  بالخصوص کیرل سے تعلق رکھنے والے با صلاحیت نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے موجود ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More