16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ کا دورۂ گجرات ؛ گجرات یونیورسٹی کی 66ویں تقریب برائے تقسیم اسناد سے خطاب

Urdu News

نئی دہلی۔ جنوری ؛    صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند آج احمد آباد میں گجرات یونیورسٹی کی 66ویں تقسیم اسناد  کی منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ گجرات یونیورسٹی اسٹارٹ اپ اور انٹرپرینیورشپ کونسل کے ذریعے متعدد نئے کاروباریوں کو تعاون پیش کر رہی ہے۔ ہنرمندی کے فروغ کی کونسل کا قیام طالب علموں کو بااختیار بنانے سے متعلق اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی یونیورسٹیوں کو اپنے طالب علموں کو باصلاحیت بنانے ، از خود روزگار اور انٹرپرینیورشپ کے لیے تیار کرنے کو ترجیح دینی چاہیے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ احمدآباد میں بہت سے ایسے ادارے ہیں جو اسٹارٹ اپ کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔ حال ہی میں ہندوستان اور اسرائیل کے وزرائے اعظم نے انٹرپرینیورشپ اینڈ ٹکنالوجی کے لیے انٹرنیشنل سینٹر کا افتتاح کیا تھا۔ اس سے ہندوستان کے نوجوان کاروباریوں کو عالمی درجے کی سہولیات فراہم ہو سکیں گی۔ صدر جمہوریہ نے گجرات یونیورسٹی کے طالب علموں کو ان سہولیات سے مستفید ہونے کی درخواست کی۔

طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہوں نے جو کچھ حاصل کیا ہے وہ صرف اپنی کوششوں کے بدولت نہیں بلکہ اپنے کنبے، بہی خواہوں، اساتذہ ، سماج اور حکومت کی خدمات کی وجہ سے بھی حاصل کیا ہے۔ اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ بدلے میں سماج کی کس طرح خدمت کرتے ہیں۔ انہوں نے طالب علموں سے ان لوگوں کے بارے میں سوچنے کی درخواست کی جو تعلیم کے مواقع سے محروم ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعلیم طالب علموں کو صرف ہنرمند ہی نہیں بلکہ حساس بھی بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فطری ہے کہ گجرات، کے طالب علموں سے انسان کی بھلائی کے لیے ان کی خدمات کی توقع کی جائے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More