Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ کا سرجیت سنگھ برنالا کی رحلت پر اظہار تعزیت

President expressed condolences on the demise of the Republic of Surjit Singh Barnala
Urdu News

نئی دہلی، 15جنوری 2017؛ صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ جناب سرجیت سنگھ برنالا کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ان کی اہلیہ محترمہ سرجیت کور برنالا کو بھیجے گئے ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ جناب سرجیت سنگھ برنالا کی موت کی خبر سن کر مجھے بہت افسوس ہوا ہے، وہ میرے رفیق کار اور پرانے دوست تھے۔

جناب برنالا ممتاز سیاست دان، رکن پارلیمنٹ اور ایک اہل ایڈمنسٹریٹر تھے۔ جنہوں نے مختلف حیثیت سے نیز پنجاب کے وزیراعلیٰ، متعدد ریاستوں کے گورنر کے طور پر ملک کی خدمت کی۔ انہوں نے وزارتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات پیش کیں۔ انھوں نے وزارت زراعت ، کیمیکل اور کھاد کے وزیر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انتہا پسند، دہشت گرد اور ملک مخالف طاقتوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنے کے لیے وہ ہمیشہ یاد کیے جائیں گے۔ ان کی موت کے ساتھ ملک نے ایک عوامی شخصیت، محب وطن جنہوں نے ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے اہم خدمات انجام دیں، سے محروم ہو گیا ہے۔

Related posts

10 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More