20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ کی مدراس یونیورسٹی کی 160ویں اور گرونانک کالج کی 42ویں تقریب برائے تقسیم اسناد میں شرکت ؛ کہا تمل ناڈو کی تحقیق اور اختراع کی اہم تہذیب رہی ہے

Urdu News

نئیدہلی؛ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے چنئی میں مدراس یونیورسٹی کے 160ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی اور مذکورہ جلسہ سے خطاب کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ 19ویں صدی کے وسط سے مدراس یونیورسٹی ملک کی تعمیر کے پروجیکٹوں کا مرکز رہی ہے۔ اس یونیورسٹی کا شمار ہندوستان خصوصی طور پر جنوبی ہند میں تعلیم، دانشورانہ ترقی اور علم کی پیداوار کی مضبوط بنیاد قائم کرنے والی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی خطہ میں اس یونیورسٹی کو یونیورسٹی کی مادر قرار دیا جاتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ یکسوئی کے ساتھ بدلاؤ کی اصطلاع استعمال کی جاتی ہے اور کبھی کبھار اس کا مبالغہ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے لیکن کچھ اداروں کے تعلق سے یہ اتنا ہی معنی خیز ہے جتنا کہ مدراس یونیورسٹی کے سلسلے میں۔ اس یونیورسٹی کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں تبدیلی اپنانے کی صلاحیت ہے اور ایسا کرتے ہوئے یہ بنیادی قدروں کو بھی ملحوظ خاطر رکھتی ہیں۔ اس کے باعث طلبا اور سماج کی ابھرتی ضروریات کے مطابق اور عصری بنے رہنے میں مدد ملی ہے۔ مذکورہ یونیورسٹی کے کورس اور مضامین سے اس کی عکاسی ہوتی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ مدراس یونیورسٹی کو ان دونوں سے فائدہ ہوا ہے اور علم کی روایت میں مدد بہم پہنچانے میں مدد ملی ہے اور یہ تمل ناڈو کی شناخت کا اہم آلہ ہے۔ ریاست کے عام کنبے بھی تعلیم کی قدر پر زور دیتے ہیں۔ اس سے سماجی ترقی کے اعداد و شمار اور معیشت پر براہ راست اثر پڑا ہے۔ تمل ناڈو کی تحقیق اور اختراع کی روایت رہی ہے چاہے وہ سائنس یا ادویات، انجینئرنگ ہو یا مینوفیکچرنگ ۔ اس کے پاس ایک اہم آئی ٹی سیکٹر ہےاور ابھرتی ڈیجیٹل معیشت۔ ان سے ہیومینیٹیز میں فوقیت حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔ اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں کہ تمل ناڈو دنیا کی قدیم ترین زبانوں میں ہے۔

اس سے پہلے دن میں صدر جمہوریہ نے گرونانک کالج کی 42ویں تقریب برائے تقسیم اسناد میں شرکت کی اور گرو امرداس بلاک اور ویلاچاری میں گرونانک کالج کے شہید بابا دیپ سنگھ آڈیٹوریم کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوتی ہے کہ کالج کے گرو نانک ایجوکیشنل سوسائٹی جو کہ غیر منافع بخش تنظیم ہے، کو چنئی میں مقیم 250 خاندان چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹی کمیونٹی ہونے کے باوجود وہ ریاست اور سماج کے لیے خدمات پیش کر رہی ہیں اور تعلیم کے شعبے میں ایسا کرنا لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرو نانک کالج پنجاب اور سکھ برادری اور تمل ناڈو کے درمیان رابطے کی لمبی اور اچھی تاریخ کو فروغ دے رہی ہے۔

اس سے پہلے صبح میں صدر جمہوریہ نے چنئی میں راج بھون میں سابق صدر جمہوریہ گیانی جیل سنگھ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مجسمہ کے سامنے خراج تحسین پیش کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More