نئی دہلی جولائی صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی کل (17 جولائی 2017) کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ’ہندوستانی یونیورسٹیوں کا مستقبل : تقابلی اور بین الاقوامی تصورات ‘ کے عنوان سے شائع ایک کتاب کی پہلی کاپی وصول کریں گے ۔ وہ اس کتاب کی پہلی کاپی نوبل انعام یافتہ پروفیسر امرتیہ سین اس کتاب کا رسم اجراء کریں گے انہی کے ہاتھوں صدر جمہوریہ اس کتاب کی پہلی کاپی وصول کریں گے ۔
’ہندوستانی یونیورسٹیوں کا مستقبل : تقابلی اور بین الاقوامی تصورات ‘ کے عنوان سے موسوم یہ کتاب تعلیمی نوعیت کی ہے اور اس میں ہندوستان اور بیرون ہندوستان کے اسکالرز ، ماہرین تعلیم اور پریکٹشنرز کے تحقیقی مقالے شامل ہیں ۔ اس کا مقصد اعلی تعلیم سے متعلق بین الاقوامی اور تقابلی نقطہ نظر پیش کرنا اور ہندوستانی یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا ہے ۔ اس کتاب کو جے جی یو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) سی راج کمار نے ترتیب دیا ہے اور آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے شائع کیا ہے ۔