18.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند نے پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پرسنز ود فزیکل ڈِس ایبلیٹیز میں ایسے دویانگ بچوں سے بات چیت کی جن کی بازآبادکاری کی گئی ہے

Urdu News

نئی دہلی، صدر  جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج یہاں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت کام کرنے والے پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پرسنز ود فزیکل ڈس ایبلیٹیز کا دورہ کیا۔ انھوں نے  باہری بچوں کے والدین اور  ایسے دویانگ بچوں،  اور ان کے والدین سے بات چیت کی، جن کی بازآبادکاری کی ہے۔ صدر جمہوریہ نے دویانگ بچوں اور ان کے والدین کو دیوالی تہوار کی مبارکباد پیش کی۔ دویانگ مریض بچوں کو اس موقع پر آلات اور معاون اشیا پیش کی گئیں۔

بعد میں صدر جمہوریہ نے انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ارکان سے بھی بات چیت کی۔ انسٹی ٹیوٹ کے تینوں محکموں کے سربراہوں نے اپنے متعلقہ محکموں کے بارے میں مختصر بیورا پیش کیا کہ اس انسٹی ٹیوٹ میں کس طرح دیانگ جن مریضوں کا کامیابی سے علاج کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ دویانگ جن کی خدمت کرنا معاشرے کی عظیم ترین خدمت ہے کیوں کہ دویانگ جن خدا کی تخلیق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ اور اس کے فیکلٹی ارکان دویانگ بچوں اور مریضوں کو مناسب علاج فراہم کراتے ہوئے قابل تعریف کام کر رہے ہیں۔ ان کی تعریف کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ نہ صرف اس انسٹی ٹیوٹ میں جسمانی علاج فراہم کراتے ہیں بلکہ نفسیاتی علاج بھی فراہم کراتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دویانگ بچوں اور انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ارکان کے ساتھ دیوالی تہوار مناتے ہوئے انھیں بہت خوشی ہو رہی ہے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی سکریٹری محترمہ شکنتا ڈالی گاملن، پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پرسنز ود فزیکل ڈس ایبیلیٹیز کی ڈائرکٹر محترمہ اسمتا جے ونت اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More