نئی دہلی، صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے گنیش چترتھی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں بھارت اوربیرون ملک رہنے والے اپنے ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور بہترین نیک خواہشات پیش کرتاہوں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ تہوار زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو یکجا کرتا ہے۔ میں دعا گوں ہوں کہ ایشور گنیش ہم سب کی ترقی، امن ، خوشحالی اور مسرت کے راستے کی سمت رہنمائی کرے۔