17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند 5-4 جون، 2018 کو راشٹرپتی بھون میں گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنر کے دو روزہ اجلاس کی صدارت کریں گے

Urdu News

نئی دہلی؛ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند 5-4 جون ، 2018 کو راشٹرپتی بھون میں گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنر کے دو روزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یہ راشٹرپتی بھون میں منعقد کیا جانے والا ایسا 49واں اجلاس ہوگا اور صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کے ذریعے صدارت کیے جانے والا دوسرا اجلاس ہوگا۔

گورنروں کا پہلا اجلاس 1949 میں راشٹرپتی بھون میں منعدہ کیا گیا تھا۔ اس کی صدارت ہندوستان کے موجودہ گورنر جنرل جناب سی راجگوپالاچاری نے کی تھی۔

دو روزہ اجلاس -2018 میں مختلف اجلاس میں اہم موضوع اور مسئلوں پر گفت و شنید کی جائے گی۔ 4 جون، 2018 کو اجلاس عزت مآب صدر کے افتتاحی خطاب کے ساتھ شروع ہوگا۔ دوسرے اجلاس میں ہندوستانی حکومت کے اہم پروگراموں اور اندرونی سلامتی  پر تفصیلات اور پرزینٹیشن شامل ہیں۔

اس اجلاس کے دوران، نیتی آیوگ کے نائب صدر اور سی ای او کے ذریعے اور قومی حفاظتی مشیر کے ذریعے پرزینٹیشن پیش کیا جائے گا۔  وزیراعظم بھی عوام  سے خطاب کریں گے۔

تیسرے اجلاس میں ریاستی یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم کے موضوع اور روزگار کے لیے ہنر کی ترقی کا احاطہ  کور کیا جائے گا۔ گجرات کے گورنر اس اجلاس کے کواکنوینر ہوں گے۔

چوتھے اجلاس میں گورنر/لیفٹیننٹ گورنر، ’گورنر- ترقی کے ایمبیسڈر سماج میں تبدیلی کے ایجنٹوں کے طور پر گورنر کی انتباعی کردار رپورٹ میں اٹھائے گئے قدموں پر بات چیت ہوگی۔

05 جون، 2018 کو گورنروں کے اجلاس کے پانچویں اجلاس میں مہاتما گاندھی کے 150ویں یوم پیدائش منانے کے طریقوں پر غور  کیا جائے گا۔ اس اجلاس کے دوران گاؤں سوراج مہم اور صفائی کی تربیت پر پیشکش اور گورنر اور لیفٹیننٹ گورنر مشورہ دیں گے۔

چھٹے اور اختتامی اجلاس میں گورنروں کے قیام کے ذریعے گزشتہ موضوعاتی اجلاس میں کیے گئے گفت و شنید پر مختصر طور پر پیشکش ہوگی۔ صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ ، وزیراعظم، وزارت خارجہ و داخلی امور کے وزرا اختتامی اجلاس کو خطاب کریں گے۔

05 جون ، 2018 کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنر/ انتظامیہ مختلف اہم پروگراموں کے عملدرآمد  کی صورتحال  پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے  کے گورنر اور لیفٹیننٹ گورنر اجلاس میں حصہ لیں گے۔ نائب صدر جمہوریہ، وزیراعظم ، مرکزی وزیر داخلہ، خارجی امور کے وزیر، فروغ انسانی وسائل کے وزیر، ہنر کی ترقی اور صنعت کے وزیر اور ثقافت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور نیتی آیوگ کے نائب صدر اور سی ای او اور مختلف وزارتوں کے سینئر افسران بھی اس اجلاس میں حصہ لیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More