نئی دہلی، جنوری،صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند 70 ویں یوم جمہوریہ سے قبل کل شام (25 جنوری 2019 کو ) قوم سے خطاب کریں گے
ان کا یہ خطاب آل انڈیا ریڈیو کے تمام نیشنل نیٹ ورک پر شام 7 بجے نشر کیا جائے گا۔ ان کا خطاب دور درشن کے سبھی چینلوں پر بھی شام 7 بجے ہندی میں ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا جس کے بعد انگلش میں خطاب ٹیلی کاسٹ ہوگا۔ دور درشن پر ہندی اور انگلش پر خطاب کے نشریئے کے بعد دور درشن کے علاقائی چینلوں پر یہ خطاب علاقائی زبا نوں میں نشر کیا جائے گا۔ آکاش وانی رات ساڑھے نو بجے سے اپنے متعلقہ علاقائی نیٹ ورک پر علاقائی زبانوں میں یہ خطاب نشر کرے گا۔