12 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صنفی تناسب میں کمی: بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ اسکیم کو تقویت

Urdu News

نئی دہلی۔؛ ہندوستان میں بچوں کی شرح اموات (آئی ایم آر) نمایاں کمی آئی ہے۔ حال میں جاری کیے گئے ایس آر ایس بلیٹن کے مطابق بچوں کی شرح اموات میں تین پوائنٹس (آٹھ فیصد کی کمی) 2005 میں ہزار بچوں کی پیدائش کی 35 فیصد سے گھٹ کر 2016 میں 34 فیصد ہوگئی ہے۔ گذشتہ سال کے مقابلے دو فیصد کی کمی آئی ہے۔  صرف یہی نہیں ہندوستان میں بچوں کی پیدائش کی تعدا دمیں نمایاں کمی درج ہوئی ہے، جو کہ پہلی بار دو کروڑ پچاس لاکھ سے نیچے آگئی ہے۔ ہندوستان میں 2015 کے مقابلے 2016 کے دوران بچوں کی کل اموات 90 ہزار درج ہوئی ہے۔ اس طرح بچوں کی اموات کا تخمینہ 2015 کے 9 لاکھ 30 ہزار سے گھٹ کر 2016 میں 8 لاکھ 40 ہزار ہوگیا ہے۔

اس بلیٹن کے مطابق ہندوستان میں بچوں کی زندگی کے اعتبار سے صنفی تناسب میں بھی  تیزی سے کمی آرہی ہے۔  لڑکیوں اور لڑکوں کی شرح اموات میں بھی دس فیصد کی کمی آئی ہے، جس سے حکومت کی بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ اسکیم کو تقویت ملی ہے۔

مذکورہ بالا نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وزارت نے جو حکمت عملی اپنائی تھی ، اس کے فائدے سامنے آنے لگے ہیں۔  اب ریاستوں کی کم کارکردگی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ بچوں کی زیادہ  شرح اموات والی  مشرقی ریاستوں اور آسام میں اتراکھنڈ کو چھوڑ کر 2015 کے مقابلے میں بچوں کی شرح اموات میں کمی درج کی گئی ہے۔  یہ کمی بہار میں چار فیصد، آسام، مدھیہ پردیش، اترپردیش اور جھارکھنڈ میں تین فیصد جبکہ چھتیس گڑھ، اڈیشہ اور راجستھان میں دو فیصد کی کمی درج ہوئی ہے۔

قابل ذکر کامیابی صرف ایک سال میں حاصل ہوئی ہے۔ حکومت کے مختلف اقداما ت کے ذریعے صحت خدمات کا احاطہ بڑھانے کی پورے ملک میں کوشش ہورہی ہے، جن میں صحت فراہمی میں استحکام لانا، معیار کی پابندی، آر ایم این سی ایچ +اے، انسانی وسائل، سماجی عمل کی اطلاعات و معلومات،  منشیات اور جانچ اور سپلائی  چین منیجمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More