نئی دہلی: کامرس اور صنعت اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے ملک کی اقتصادی ترقی میں ضلعوں کے رول پر ایک ایکشن پلان تیار کرنے کیلئے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد ایک ایکشن پلان تیار کرنا تھا تاکہ معاشی سرگرمیوں کو بڑھا کر سالانہ تین سے چار فیصد تک ضلع سطح پر شرح ترقی میں اضافہ کیا جا سکے۔ اس پہل کا بڑا مقصد یہ ہے کہ ہندوستان کو 5 ٹریلین والی معیشت بنانے کیلئے مدد کی جائے۔
اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ شرح ترقی کو آگے لے جانے کیلئے بنیادی سطح پر طریقۂ کار اپنا ضروری ہے، اس لئے ضلعوں کو منصوبہ بندی اور ایگزیکیوشن یونٹ کے طور پر خیال کئے جانے کی ضرورت ہےا ور بہت چھوٹی سطح پر تبدیلی کو آسان بنایا جائے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے مختلف ریاستوں میں کچھ ضلعوں، نیز سندھو درگ، رتنا گری، وارانسی اور وشاکھا پٹنم کو پائلٹ پروجیکٹ کے مرحلے ایک میں منتخب کیا جائے گا۔ ضلعوں کی پروفائل تیار کی جائے گی۔ ان کی قوت کی نشاندہی اور مقامی وسائل کی نشاندہی کی جائے گی تاکہ مختلف سیکٹروں کے ساتھ انہیں شامل کیا جا سکے۔ وزیر موصوف نے جلد سے جلد اس سلسلے میں ایک ایکشن پلان تیار کرنے کو افسروں کو ہدایت دی۔
کامرس و صنعت ، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود ، ایم ایس ایم ای ، ہنرمندی کا فروغ ، اور صنعت کاری اور اعداد و شمار کے علاوہ پروگراموں کے نفاذ کی وزارت سمیت مختلف وزارتوں کے نمائندے موجود تھے۔ اس کے علاوہ نیتی آیوگ مہاراشٹر، ہماچل پردیش، آسان، آندھرا پر دیش اور اترپردیش کے نمائندوں کے ااقتصادی امور کے نمائندے بھی موجود تھے۔