26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

طب کے جدید اور روایتی نظاموں کو مربوط کرنے کے لئے آیوش کی وزارت کےمختلف اقدامات

Urdu News

نئی دہلی، ادویہ، علاج معالجے اور طریقہ کار سے متعلق جدید  ادویہ اور آیوش نظاموں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔

آیوش کی وزارت طب کے جدید اور  روایتی  نظاموں کو مربوط کرنے کے لئے مختلف اقدامات کررہی ہے، تاکہ دونوں نظاموں کے درمیان ایک بامعنی، کراس لرننگ اور تعاون فراہم کیا جاسکے۔ اس طرح کے اقدامات کے خاص خاص پہلو درج ذیل دیئے گئے ہیں:

i–       قومی آیوش مشن (این اے ایم)کی مرکزی طور پر زیر نگرانی اسکیم کے تحت آیوش کی وزارت، صحت دیکھ بھال کے ابتدائی مراکز (پی ایس سیز)،  کمیونٹی  صحت دیکھ بھال کے مراکز (سی ایچ سیز) اور  ضلع اسپتالوں (ڈی ایچ ) میں آیوش سہولیات کا  مل کر پتہ لگاتی ہے، جس سے ایک ہی جگہ پر مریض کے لئے مختلف نظاموں میں سے ایک منتخب کرنے کا موقع حاصل ہوتا ہے۔ آیوش ڈاکٹروں اور نیم طبی  عملے اور  ان کی تربیت کو صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ مدد فراہم کرتا ہے جب کہ ساجھا ذمہ داریوں کے تحت آیوش کی وزارت  ، آیوش بنیادی ڈھانچے،  آلات، نیز فرنیچر اور  ادویہ فراہم کرتی ہے۔

ii–      آیورویدک، سائنسز میں  تحقیق کے لئے مرکزی کونسل (سی سی آر اے ایس)،  ہومیوپیتھی کی تحقیق کی مرکزی کونسل (سی سی آر ایچ) اور  یونانی ادویہ کی تحقیق کے لئے مرکزی کونسل (سی سی آر یو ایم) پر مبنی  آیوش کی وزارت کی  تین تحقیقاتی کونسلوں نے ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایچ ایس)  کے ساتھ اشتراک سے مختلف اضلاع میں ، پائلٹ بنیاد پر ،ایلوپیتھی اور  آیوش نظام  کو مربوط کرکے ،کینسر، ذیابیطس، قلبی بیماریوں اور  دل کے دورے  (این پی سی ڈی سی ایس) کو روکنے اور کنٹرول کرنے کے لئے قومی پروگرام کے ایک پروجیکٹ پر مشترکہ طور  سے کام سے شروع کیا ہے۔

iii–     سی سی آر ایچ، مندرجہ ذیل مقامات پر مختلف کلینک جاتی صورت حال میں علاج فراہم کرانے کے لئے ایلو پیتھک کے اسپتالوں میں ہومیو پیتھی  علاج کے مراکز بھی ہیں:

(اے)   صفدر جنگ اسپتال، نئی دہلی۔

(بی)    معذوریت کے لئے ہومیو پیتھک  کا تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ، چنئی۔

(سی)   لیڈی ہارڈنگ میڈیکل  کالج اینڈ ہوسپٹل، نئی دہلی۔

(ڈی)    دہلی کنٹونمنٹ جنرل ہوسپٹل، نئی دہلی۔

(ای)    دہلی  اسٹیٹ کینسر اسپتال، نئی دہلی۔

(ایف)  بی آر ڈی  طبی کالج اور اسپتال میں قائم کلینکل ٹرائل یونٹ، گورکھ پور ، اترپردیش۔

(جی)   پرنسز دُرو سیور، چلڈرن اینڈ جنرل ہوسپٹل، حیدر آباد، تلنگانہ

(ایچ)   سول  ہوسپٹل ،ایزوال ، میزورم

(آئی)   ڈسٹرکٹ  ہوسپٹل، دیماپور،  ناگالینڈ

iv–     سی سی آر یو ایم نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، نئی دہلی ؛ جے این میڈیکل کالج، علی گڑھ ؛ اور  ولبھ بھائی  پٹیل چیسٹ انسٹی ٹیوٹ، دہلی  جیسے  جدید  ایلوپیتھی کے اسپتالوں کے ساتھ بہت سے اشتراکی  پروجیکٹ شروع کئے ہوئے ہیں۔

v–      وزارت کی  ایک تحقیقات کونسل، سدھ میں تحقیق کے لئے مرکزی کونسل نے  سرکاری اسٹینلے میڈیکل کالج، چنئی ؛ گورنمنٹ تہنی میڈیکل کالج،  تمل ناڈو؛  سرکاری انسٹی ٹیوٹ برائے میڈیکل سائنسز ، گریٹر نوئیڈا؛  اعلی تعلیم اور تحقیق کے شری رام چندرا نسٹی ٹیوٹ، چنئی؛ اور سرکاری طبی کالج اور  ای ایس آئی اسپتال ، کوئمبٹو رجیسے  جدید  ایلو پیتھی اسپتالوں کے ساتھ، مختلف اشتراکی کلینک جاتی  مطالعات  شروع کئے ہیں۔

vi–     طبی دیکھ بھال کے اصل دھارے کے ساتھ یوگا کو مربوط کرنے کے لئے ، یوگا کے مرار جی دیسائی قومی انسٹی ٹیوٹ (ایم ڈی این آئی وائی)،  دہلی میں جدید  طبی سرکاری اسپتالوں میں یوگا  تھریپی کے  چار مراکز  چلا رہا ہے ۔ یہ ادارہ آیوش کی وزارت کے تحت  ایک  خود مختار ادارہ ہے۔ ایم ڈی این آئی وائی، دہلی  اور قومی راجدھانی خطے میں قائم  سی جی ایچ ایس کی ڈسپنسریوں میں یوگا کے  20  پریوینٹو ہیلتھ کیئر یونٹ بھی  چلا رہا ہے۔

یہ معلومات  صحت اور خاندانی  بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں فراہم کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More