نئیدہلی: وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج برازیل میں برکس چوٹی میٹنگ کے موقع پر الگ سے برکس کاروباری فورم سے خطاب کیا ۔برکس ملکوں کے سربراہوں نے بھی کاروباری فورم میں تقریریں کیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ دنیا کی اقتصادی ترقی کا 50 فیصد حصہ برکس ملکوں کے پاس ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ عالمی سطح پر کساد بازاری کے باوجود برکس ملکوں نے اقتصادی ترقی کی رفتار میںاضافہ کیا ہے ، لاکھوں لوگوں کو غریبی کی سطح سے اوپر اٹھایا ہے اور ٹکنالوجی نیز جدت طراز ی میں نئی پیش رفت حاصل کی ہے ۔
وزیراعظم نے خواہش ظاہر کی کہ برکس ملکوں کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے نشانے اور بڑھے ہوئے ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے برکس ملکوں کے مابین تجارت کی لاگت کو مزید کم کرنے کے لئے ان ملکوںکی تجویزیں پیش کرنے کو کہا ۔ وزیر اعظم نے یہ بھی تجویز کیا کہ اگلی برکس چوٹی میٹنگ تک برکس ملکوں کے مابین مشترکہ منصوبوں کے سلسلے میں کم از کم 5شعبوں کی نشاندہی کی جانی چاہئے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کل چوٹی میٹنگ کے دوران انوویشن برکس نیٹ ورک اور برکس انسٹی ٹیوشن فار فیوچر نیٹ ورک جیسے اہم اقدامات پر غور کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ انسانی وسائل پر مرتکز ان کوششوں میں شامل ہوجائے ۔ انہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ 5 ملکوںکو ایک باہمی ، سماجی سکیورٹی سمجھوتے پر بھی غورکرنا چاہئے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی استحکام ، قابل پیش کوئی پالیسی اور کاروباردوست اصلاحات کی وجہ سے بھارت دنیا کی سب سے کھلی اور سرمایہ کاری دوست معیشت بن گئی ہے ۔