17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عزت مآب وزیر اعظم کووِڈ۔19 کے لئے صحیح رویہ اپنانے سے متعلق عوامی تحریک کا آغاز کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی کل یعنی 8اکتوبر 2020 کو ایک ٹوئیٹ کے ذریعہ کووِڈ۔19 کے لئے صحیح رویہ اپنانے سے متعلق عوامی تحریک کے موضوع پر ایک مہم کا آغاز کریں گے۔

یہ مہم آنے والے تیوہاروں کے موسم، موسم سرما اور اقتصادی سرگرمیوں کے کھولے جانے کو ذہن میں رکھ کر لانچ کی جائے گی۔

یہ مہم عوامی شراکت داری (جن آندولن) کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے شروع کی جائے گی۔ یہ مہم کم لاگت اور زبردست شدت کی حامل ہوگی جس کے تحت ’’ماسک پہننے، جسمانی فاصلہ بنائے رکھنے اور ہاتھوں کی صفائی‘‘جیسے پیغامات کو عام کیا جائے گا۔

کووِڈ۔19 سے متعلق سب کے ذریعہ عہد لیا جائے گا۔ مندرجہ ذیل اہم نکات کے ساتھ مرکزی حکومت کی وزارتوں / شعبوں اور ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ ایک ٹھوس عملی منصوبہ نافذ کیا جائے گا:

  • زیادہ مریضوں والے اضلاع میں خطے کے لئے مخصوص طے کی گئی مواصلت
  • ہر شہری تک واضح طور پر پیغام پہنچانے کے لئے سہل اور آسانی سے سمجھ میں آنے والے پیغامات
  • تمام میڈیا پلیٹ فارموں کا استعمال کرتے ہوئے ملک بھر میں پیغامات کی بہم رسانی
  • عوامی مقامات پر بینرس اور پوسٹرس؛ ہراول دستے کے صحتی کارکنان کی شمولیت اور سرکاری اسکیموں کے مستفیدین تک رسائی کا نشانہ
  • سرکاری عمارتوں میں ہورڈنگس/دیوار پر پینٹنگ/ الیکٹرانک ڈسپلے بورڈز
  • پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے مقامی اور ملک کی معروف شخصیات کی اس مہم میں شمولیت
  • باقاعدہ طور پر بیداری پیدا کرنے کے لئے موبائل وین چلانا
  • بیداری پیدا کرنے کے لئے آڈیو پیغام، پرچہ/ کتابچہ
  • کووِڈ سے متعلق پیغامات نشر کرنے کے لئے مقامی کیبل آپریٹروں کی حمایت حاصل کرنا
  • مؤثر رسائی اور اثر انگیزی کے لئے مختلف پلیٹ فارموں پر تال میل پر مبنی میڈیا مہم

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More