16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

علاقوں کے طلبأ کے لئے عمدگی کی حامل تعلیم کی توسیع کے لئے صحیح سمت میں اٹھایاگیاصحیح قدم ۔جناب پرکاش جاوڈیکر

Urdu News

نئی دہلی: انسانی وسائل اورفروغ کے مرکزی  وزیر،جناب پرکاشجاوڈیکرنے تعلیمی سال 20-2019میں جواہرنوودیہ ودیالیہ ( جے این وی ) میں 5000مزید نشستوں کے اضافے کا اعلان کیاہے ۔ سردست  جے این وی کے  رہائشی اسکولوں میں  دیہی باصلاحیت  بچوں  کی تعداد 46600ہے ۔ 5000مزید نشستوں کے اضافے سے تعلیمی سال 20-2019میں دستیاب کل نشستوں کی تعداد51000کے بقدرہوجائیگی ۔

  گذشتہ چاربرسوں کے دوران 9000نشستوں کا اضافہ ہواہے اور بعدازاں 5000مزید نشستوں کے اضافے سے جواہرنوودیہ ودیالیوں میں حکومت کی جانب سےیعنی وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں اضافہ ہونے والی نشستوں کی تعداد 14000تک پہنچ جائیگی ۔ آئندہ چاربرسوں میں حکومت مزید 32000نشستوں کا اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

  انسانی وسائل کی ترقی اورفروغ کے وزیرجناب پرکاش جاوڈیکر نے کہاہے کہ یہ صحیح سمت میں اٹھایاگیاصحیح قدم ہے ۔ دیہی طلبأ کے لئے عمدگی پرمشتمل تعلیم کی توسیع کے لئے یہ سب سے بڑا قدم ہے ۔ جواہرنوودیہ ودیالیوں میں نشستوں میں یہ وسعت ، تقریبامفت لاگت کے قریب رہائشی اسکول ، دیہی علاقے کے باصلاحیت بچوں کو عمدگی کی حامل تعلیم فراہم کرنے کے لئے بہترمواقع فراہم کریں گے ۔

 واضح رہے کہ نوودیہ ودیالیہ ملک میں واحدتعلیمی نظام ہے جہاں طلبأ  درجہ 6میں داخلے  کے لئے امتحان دیتے ہیں ۔ 2001میں 5.50لاکھ امیدواربچے درجہ 6میں داخلے کے لئےامتحان می ںشریک ہوئے تھے ، سال بہ سال نوودیہ ودیالہ میں داخلہ لینے کے غرض سے داخلہ امتحان میں شریک ہونے والے بچوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ 2019کے داخلے امتحان کے لئے 31.10لاکھ طلبأ نے داخلہ امتحان میں شریک ہونے کے لئے رجسٹریشن کرایاہے۔

 اس سے یہ بات ظاہرہوتی ہے کہ عمدگی کی حامل تعلیم حاصل کرنے کے لئے دیہی بچوں کی توقعات میں اضافہ ہورہاہے اورحکومت وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی پرجوش اور تیز رفتارقیادت میں ان توقعات کو پوراکرنے کے لئے لگاتارکوشش کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کی وزارت کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے کیاہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہاہے کہ حکومت مختلف ریاستوں میں نوتشکیل شدہ اضلاع میں ایک نوودیہ ودیالیہ قائم کرنے پرسرگرمی سے غورکررہی ہے ۔

 نوودیہ ودیالیہ نظام ایک منفرد تجربہ کے تحت شر۲وع  ہواتھا ۔اورملک میں اسکولی تعلیم کی تاریخ میں یہ ایک لاثانی نظام ہے جو ہزاروں ناداراورمحروم بچوں کے لئے آگے بڑھنے کا ایک اہم ذریعہ بن گیاہے ۔ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران نوودیہ ودیالیہ نے لگاتاردرجہ 10اوردرجہ 12میں 97فیصد سے زائد کامیابی کی فیصد برقراررکھی ہے جس میں 86فیصد طلبانے فرسٹ پوزیشن حاصل کی ہے جو نجی اسکولوں کے مقابلے میں کہیں بہترہے اور سی بی ایس ای کے قومی اوسط سے کہیں بہترہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More