نئیدہلی؛ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ زندگی اچھے عناصر مثلاً علم، موسیقی، رقص، اسکلپچر اور دستکاری کے بغیر نامکمل ہے۔ انہوں نے یہ بات آج چنئی میں محترمہ ڈی کے پٹمل صد سالہ تقریبات کے افتتاح کے موقع پر منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تمل ناڈو کے گورنر جناب بنواری لال پروہت، ماہی پروری، عملہ اور تنظامی اصلاحات کے وزیر جناب ڈی جے کمار اور دیگر شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایسے وقت میں جب قدریں بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہوں، محترمہ پٹمل کا روایت کے ساتھ لگاؤ، اس کے عوض میں کسی چیز کی امید نہ رکھنا اور پروگراموں میں موسیقی کی پیشکش کے ان کے انتخاب نے انہیں اہم شخصیت بنانے میں بہت بڑا رول ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ پٹمل بااختیار خاتون، موسیقی کے تئیں پرجوش اور قدروں سے متعلق تندہی کی مثال ہیں۔ انہوں نے سماج کے نامساعد حالات کے برعکس پیشہ ورانہ موسیقار کی حیثیت سے ایک راستہ اختیار کیا۔ انہوں نے کوئی باضابطہ گروکل تربیت حاصل نہیں کی لیکن اس کے باوجود وہ ایک بہتر خود سیکھی ہوئی موسیقار تھیں۔