17.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عید الفطر کی ماقبل شام نائب صدر جمہوریہ ہند کی لوگوں کو مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے قوم کو عیدالفطر کے مبارک موقع کی ماقبل شام مبارکباد دی ہے۔ عیدالفطر کو خاندانوں اور برادریوں کے ایک ساتھ آنے کا ایک موقع قرار دیتے ہوئے انھوں نے تقریبات کے دوران ہر شخص سے تحفظ اور سماجی دوری کے ضابطوں پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

ان کے پیغام کا مکمل متن حسب ذیل ہے:

’’میں عیدالفطر کے مبارک موقع پر اپنے ملک کے عوام کے تئیں گرم جوش مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

عید الفطر روایتی طور پر ایک ایسی تقریب ہے جو رمضان المبارک کے اختتام اور اسلامی کلینڈر کے دسویں مہینہ شوال کے آغاز پر منائی جاتی ہے۔

یہ تہوار ہمارے سماج کے اندر رحم دلی اور احسان کے جذبے کو جاگزیں کرتا ہے، یہ خاندانوں اور برادیوں کے جمع ہونے کا ایک موقع ہوتا ہے۔

تاہم اس سال چوں کہ ہندوستان اور پوری دنیا کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے خلاف مسلسل نبردآزما ہے، ہم اپنے تقریباً سبھی روایتی تہوار اپنے گھر پر منارہے ہیں۔

لہٰذا ہمیں محدود پیمانے پر ہی تقریب بناکر اطمینان کا اظہار کرنا چاہئے اور سماجی دوری و ذاتی صفائی ستھرائی کے تحفاظاتی ضابطوں پر عمل کرنا چاہئے۔ تاہم مجھے امید ہے کہ ہم اس تہوار کو خوشی، رحم دلی اور ایک دوسرے کے تئیں احترام کے جذبے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے منائیں گے جو کہ اس مبارک موقع سے وابستہ ہے۔

میری دعا ہے کہ عیدالفطر سے وابستہ پاکیزہ تصورات ہماری زندگیوں میں صحت، امن، خوش حالی اور ہم آہنگی کو فروغ دیں گے۔‘‘

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More