نئی دہلی، ؍جولائی ؍ اس طرح کی خبریں ملی ہیں، جن میں یہ خدشہ ظاہر کیاگیا ہے کہ آیا فائیواسٹارہوٹلوں کو 28فیصد کےحساب سےجی ایس ٹی ادا کرنا ہوگا، خواہ ان کےکمروں کےکرائےکااعلان کیاجاچکا ہو۔
اس سلسلے میں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ کسی بھی ہوٹل، جن میں فائیواسٹارہوٹل بھی شامل ہیں، جس میں کسی کمرےکایومیہ کرایہ 7500روپے سےکم ہو18فیصد جی ایس ٹی لاگو ہوگا۔ اسی لئے جی ایس ٹی کی شرح طے کرنےکیلئے ہوٹلوں کی اسٹار کےحساب سےدرجہ بندی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔