20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر نے این ای پی مسودہ کے سلسلے میں جنوبی ہند کی ریاستوں کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ سلسلے وار ملاقاتیں کیں

Urdu News

نئی دہلی، فروغ انسانی وسائل کے مرکزی جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’نے نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے مسودہ کے سلسلے میں پچھلے چند دنوں میں کرناٹک، کیرالہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، اُڈیشہ اور پڈوچیری کے ارکان پارلیمنٹ سے پارلیمنٹ میں سلسلے وار ملاقاتیں کی ہیں۔اس دوان ارکان پارلیمنٹ نے این ای پی مسودہ پر تفصیلی تبادلہ کیا اور تعلیم سے متعلق کئی موضوعات زیر بحث آئے۔چند ارکان نے اپنی متعلقہ ریاست ؍مرکز کے زیر انتطام خطے کی تعلیمی ضروریات کو ظاہر کرتی اپنی تحریری نمائندگی بھی فروغ انسانی وسائل کے وزیر کو سونپی۔

اس موقع پر بولتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اجتماعی کوشش اور بڑے پیمانے پر صلاح و مشوروں سے پالیسی کو مزید مضبوطی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت تمام ارکان پارلیمنٹ سے موصول تجاویز ؍ سفارشات کی جانچ کرے گی اور ان تجاویز؍سفارشات کے ساتھ ہم ایک پالیسی وضع کرنے کے اہل ہوں گے، جس سے ملک کا تعلیمی نظام بدل جائے گا اور جس سے ایک نئے ہندوستان کا راستہ ہموار ہوگا۔مرکزی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ آج کی تاریخ تک ہمیں عوام سے ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More