16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فضائیہ کے سربراہ نے ایکس کوپ انڈیا-18 کا دورہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بی ایس دھنو ا نے جاری ایکس کوپ انڈیا-18 کے امریکی فضائیہ (یو ایس اے ایف) اور بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے شرکاء کے درمیان تبادلۂ خیال کے لئے 5؍دسمبر 2018 کو کالی کنڈ ایئرفورس اسٹیشن کا دورہ کیا  ۔ فضائیہ کے سربراہ کا خیر مقدم کرنے ے لئے وہاں ایئرمارشل نامبیر، مشرقی فضائی کمان کے کمانڈنگ اِن چیف فضائی افسر اور ایئرفورس اسٹیشن کالی کنڈا کے ایئرآفیسر کمانڈنگ ایئرکامریڈ ساجی اینٹونی موجود تھے۔

ایکس کوپ انڈیا کے چوتھے ایڈیشن کے انعقاد کا مقصد شرکاء افواج کو آپریشنل ایکسپوزرفراہم کرانا اور آئی اے ایف کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لئے بہترین مشقوں (بیسٹ پریکٹسوں) کا باہمی تبادلہ کرنا ہے۔ اس ایوینٹ میں یو ایس اے ایف، ایف 15، سی-130 کے ساتھ شرکت کر رہا ہے، جبکہ آئی اے ایف ایس یو-30 ایم کے آئی ، میراج-2000، جیگوار، سی-130جے، اے ڈبلیو اے سی ایس اور اے آئی ڈبلیو کے ساتھ شرکت کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس مشق میں دونوں ملکوں کی فضائیہ کی خصوصی افواج بھی شرکت کر رہی ہیں۔

فضائیہ کے سربراہ کو اس مشق کے مختلف مراحل کے بارے میں مختصراً تفصیلات بتائیں اور ان کی پروگریس (فروغ) سے واقف کرایا۔ اس خلاصے کے بعد فضائیہ کے سربراہ نے یو ایس اے ایف اور آئی اے ایف  ڈیچمنٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دونوں فضائیہ کے عملے کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا انہوں نے اس مشق کی پروگریس پر اطمینان کا اظہار کیا مشق کے دوران دونوں اطراف کے شرکاء کی پیشہ ورانہ ایپروچ اور برتاؤ کی ستائش کی۔

فضائیہ کے سربراہ نے اپنی تقریر کے دوران مشترکہ مشقوں کی اہمیت پر زور دیا، کیونکہ اس طرح کی مشقیں سیکھنے کا ماحول پیدا کر دیتی ہیں اور ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عملی تال میل کو بھی بڑھاوا دیتی ہیں۔

ایکس کوپ انڈیا 2018، ہند-امریکہ فوجی تعلقات کی ضامن ہے۔ ماضی میں، آئی اے ایف نے یو ایس اے ایف کے ساتھ بین الاقوامی مشقوں، جن میں ایکس-ریڈفلیگ میں حصہ لیا ہے۔ حال ہی میں پہلی مرتبہ آئی اے ایف نے ایکس  پچ بلیک، ڈارون، آسٹریلیا میں شرکت کی تھی، جس میں 16 ممالک کے 130 جنگی طیاروں نے حصہ لیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More