26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فضائیہ کے سربراہ نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں 136ویں کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بی ایس دھنووا ،پی  وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی ،آج  نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڑک واسلا میں 136 ویں کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے لئے جائزہ لینے والے افسر تھے۔

اکیڈمی سے مجموعی طورپر 291 کیڈٹس نے کھیتر پال پریڈ گراؤنڈ کے  پورٹلز سے گزرتے ہوئے تعلیم وتربیت مکمل کی۔ان میں 218 میدانی فوجی کیڈٹس، 34 بحریہ کے کیڈٹس اور 39 فضائیہ کے کیڈٹس شامل ہیں۔ دوست ممالک افغانستان ، بھوٹان، تاجکستان، مالدیپ، ویتنام، سری لنکا اور پاپوا نیوگینی سے آئے ہوئے 15 کیڈٹس نے بھی اکیڈمی سے تعلیم  مکمل کی۔

فضائیہ کے سربراہ نے پریڈ کا جائزہ لیا اور کورس مکمل کرنے والے کیڈٹس سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے کیڈٹس کی غیر معمولی ڈرل  اور ثابت قدمی کی تعریف کی۔انہوں نے پاسنگ آؤٹ کورس کے کیڈٹس اور ان کے والدین کو بھی مبارکباد دی۔انہوں نے اس فخر کا بھی   ذکر کیا جو انہوں نے پریڈ کا جائزہ لیتے ہوئے محسوس کیا اور انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔

‘کلو’ اسکواڈرن نے چیمپئن اسکواڈرن کا ‘چیفس آف اسٹاف بینر’کا اعزاز حاصل کیا جو کہ پریڈ کے دوران پیش کیا گیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More