نئیدہلی۔ اس سال بھارتی فضائیہ کی 86ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، فضائیہ کے دن کی تقریبات کے حصے کے طور پر فضائی اسٹیشن ’نل‘ نے رسائی کا ایک پروگرام ’’وایو سینا پردرشنی ‘‘ کا انعقاد کیا ۔ یہ پروگرام عام لوگوں کیلئے 21اکتوبر 2018 سے منعقد کیا جارہا ہے۔
بیکانیر کے اندر اور باہر سے تعلق رکھنے والے تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد نے 21 اکتوبر 2018 کو اس پروگرام میں شرکت کی جس میں شہری ، مسلح فوج کا عملہ ، نیم فوجی دستے اور مختلف اسکولوں / کالجوں کے تقریباً 12 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔ اس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ لوگ سوریہ کرن ایروبیٹک ٹیم ، آکاش گنگا اسکائی ڈائیونگ ٹیم ، ائروارئرڈرل ٹیم( اے ڈبلیو ڈی ٹی) اور فضائیہ کے بینڈ کے ذریعے اس کے فن کا مظاہرہ دیکھ کر بیحد خوش ہوئے۔
تشہیر سے متعلق ایک اسٹال بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں اور بچوں میں بھارتی فضائیہ کی خدمات کو ملازمت کے طور پر منتخب کرنے کیلئے جذبہ پیدا کیا جائے۔