17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فضائی آلودگی پر قا بو پانے کے لیے ہوا کے معیار سے متعلق کمیشن نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات سختی سے نافذ کرنے کی ہدایات جاری کیں

Urdu News

نئی دہلی، قومی خطہ راجدھانی دلی-این سی آر اور اس سے متصل علاقوں میں  ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن نے ہوا کے معیار کی انحطاط پذیرصورت حال کا جائزہ لیا اور دلی –این سی آرمیں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے دھول پر قابو پانے کے طور طریقوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس نے کہا ہے کہ تعمیراتی فضلے و انہدام سے متعلق ضابطوں اور رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانا چاہیے۔ کمیشن کی یہ ہدایات دلی کے این سی ٹی سمیت قومی راجدھانی خطے کے لیے دھول پر قابو پانے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد سامنے آئی ہے۔ مذکورہ ادارے نے آلودگی پر قابو پانے کے مرکزی بورڈ آلودگی کے کنٹرول بورڈس اور دلی کی آلودگی پر قابو پانے سے متعلق کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ معائنے اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات پرسختی سے عمل کرنے کے لیے  دو ٹیمیں تشکیل دیں۔

اس نے خلاف ورزی کرنے والوں سے ماحولیات کو نقصان پہنچانے کے عیوض حرجانہ  وصول کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں اور ان کارروائیوں کو بند کرنے کے لیے کہا ہے، جس سے تعمیراتی انہدامی کارروائیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔

تعمیراتی اور انہدامی سرگرمیوں کے نتیجے میں خارج ہونے والی گرد پورے سال فضائی آلودگی کی ایک بڑی وجہ رہی ہے۔ اس طرح کی کارروائیوں سے بڑی تعداد میں دھول پیدا ہوتی ہے اور فضائی آلودگی دو اعشاریہ پانچ سے دسویں سطح تک ہو کر ہوا کے معیار پر مضر اثرات مرتب کرتی ہے۔ ماحولیات ، جنگلات و آب وہوا کی تبدیلی کے ذریعہ  تعمیرات اور انہدام کے فضلہ سے متعلق بندوبست نیز تعمیراتی اور انہدامی فضلے سے متعلق نوٹیفائیڈ رہنما خطوط و ضابطوں کی سختی کے ساتھ عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے کمیشن نے ہدایات جاری کی ہیں۔ ان ہدایات کے حساب سے آلودگی سے متعلق مرکزی بورڈ سی پی سی بی ہریانہ ، راجستھان، اترپردیش کے آلودگی پر قابو پانے کےریاستی بورڈس (ایس پی سی بی ایس) اور دلی کی آلودگی پر قابو پانے سے متعلق کمیٹی (ڈی پی ای سی) اچانک معائنہ کرنے والی ٹیمیں تشکیل دیں گی اور کمیشن کو پندرہ دن کے اندر اندر قومی راجدھانی دلی میں تعمیری اور انہدامی کارروائیوں کے ضمن میں ضابطوں کی عمل آوری سے متعلق معائنہ رپورٹس فراہم کریں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More