17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فلسطین ، متحدہ عرب امارات اورعمان روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم کابیان

Urdu News

نئی دہلی ، فلسطین ، متحدہ عرب امارات اور عمان روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم کے بیان کا متن درج ذیل ہے :

          ‘‘میں 9سے 12فروری کے دوران  فلسطین ،متحدہ عرب امارات اورعمان کے دورے پررہوں گا۔

          میں پانچویں بار خلیج اورمغربی ایشیائی خطے کے دورے پر جانے سے خوش ہوں ۔ میں اردن کے شاہ عبداللہ کا ممنون ہوں، جنھوں نے اس سفرکو ممکن بنایاہے ۔ مجھے امید ہے کہ میں 9فروری ،کو عمان میں ان سے ملاقات کروں گا۔

          بھارت کے کسی وزیراعظم کا فلسطین کا یہ پہلادورہ ہوگا۔مجھے توقع ہے کہ میں صدرمحمود عباس سے گفت وشنید کروں گااور فلسطینی عوام اور فلسطین کی ترقیات کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کروں گا۔

          میں 10سے 11فروری کے دوران متحدہ عرب امارت کے دورے پرجاؤں گا،جہاں میں 2015کے بعد دوبارہ جارہاہوں ۔ متحدہ عرب امارات ایک قابل قدر کلیدی شراکت دارہے، جس کے ساتھ ہمارے تمام بڑے دائروں میں اہم تعاون پرمبنی رشتے ہیں، جن میں معیشت ، توانائی ، اعلیٰ تکنالوجی اورسلامتی جیسے پہلوشامل ہیں ۔ میں ان شعبوں میں ہونے والی اپنی پیش رفت اور یواے ای نائب صدراوروزیراعظم اوردوبئی کے فرمانرواعالیجناب شیخ محمدبن راشدالمختوم  اورابوظہبی کے ولیعہد شہزادے عالیجناب شیخ محمد بن زید النہیان سے بھی وسیع تبادلہ خیالات  کروں گا۔

          متحدہ عرب امارات کی قیادت کی دعوت پرمیں ابوظہبی میں عالمی گورنمنٹ سربراہ ملاقات کے چھٹویں اجلاس سے خطاب کروں گا جہاں بھارت مہمان ذی وقارکے طورپرشامل ہوگا۔ اسی دن میں ابوظہبی میں ، سرکردہ یواے ای ، اور عرب کے سی ای اوحضرات سے   دستیاب وسیع اقتصادی مواقع کے بارے میں بھی تبادلہ خیالات کروں گااوران امکانات کا جائزہ لوں گا کہ کاروباری شراکت کو مزید ترقی دینے کے لئے اورکیاجاسکتاہے ۔

          عمان ہمارا قریبی بحری ہمسایہ ہے ۔ جس سے ہمارے عمدہ تعلقات ہیں ۔ میں عمان کےعالیجناب  سلطان سے بھی بات چیت کروں گااور دیگرکلیدی رہنماوں سے بھی ملوں گا۔ میں بھارت کے ساتھ مضبوط اقتصادی اورکاروباری تعلقات استوارکرنے کی غرض سے عمان کے سرکردہ کاروباریوں سے بھی گفت وشنید کروں گا۔عمان ہماراقریبی بحری ہمسایہ ہے اور اس سے ہمارے عمدہ ترین تعلقات استوارہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ 11اور 12فروری کو بطوروزیراعظم پہلی مرتبہ  میں یہاں کے دورے پررہوں گا ۔ بھارت اور عمان صدیوں پرانے عوامی تعلقات کے حامل رہے ہیں اور عوام سے عوام کے مابین تبادلے ہوتے رہے ہیں ۔ 11فروری کی شام میں عمان کے عالیجناب سلطان سے ملاقات کروں گا ۔ میں وزرأکی کونسل کی ڈپٹی وزیراعظم ، عالی مقام سید فہد بن محمود السعید اور بین الاقوامی تعلقات اور تعاون پرمبنی امورکے ڈپٹی وزیراعظم عالی مقام سید اسد بن طارق السعید سے بھی ملاقات کروں گا۔ ہم اپنے روایتی مضبوط روابط کو مزید پروان چڑھانے کے لئے باہمی تعاون کا جائزہ لیں گے ۔ 12فروری کو میں عمان کے سرکردہ کاروباریوں سے ملاقات کروں گا اور مضبوط ترین اقتصادی اورکاروباری تعلقات استوارکرنے اورپروان چڑھانے کے سلسلے میں گفت وشنید کروں گا۔ عمان اوریواے ای دونوں جگہ مجھے بڑی تعداد میں بھارت نژاد افراد سے ملاقات کا موقع حاصل ہوگا ،جنھوں نے ان ممالک میں اپنا ٹھکانہ بنارکھاہے ۔  9ملین سے زائد بھارتی کارکنان خلیجی خطے میں رہتے اورکام کرتے ہیں، جن میں سے تقریباًایک تہائی افراد صرف متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں ۔ عمان میں بھارتیوں کی تعداد دیگرممالک کے یہاں سکونت پذیر افراد کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے ۔

          بیرون ملک سکونت پذیربھارتی برادری بھارت اور خلیجی ممالک کے مابین دوستی کے ایک پل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ یہ تمام افراد اپنے اپنے میزبان ممالک میں رونماہونے والی خوشحالی میں سرگرمی سے اپنا تعاون دیتے ہیں ۔مجھے امید ہے کہ میں اس دورے کے توسط سے  مغربی ایشیا اور خلیجی خطے میں بھارت کی افزوں اہمیت کو مستحکم کرنے میں کامیاب رہوں گا۔’’

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More