16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فلم ، ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے فلمی تنقید اورجائزےکے فن پرنئے کورس شروع کئے جانے کا اعلان کیا

Urdu News

نئیدہلی: فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی ) پُنے   نے   ایک بار پھر نئی  بلندیوں کوسر کرتے ہوئے فن  کے  ایک نئے میدان میں    نیا فلمی تنقید  اور فلموں  کے جائزے  کے مضامین میں پہلی بار  ایک نیا کورس شروع  کیا ہے ۔

          انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن    ( آئی آئی ایم سی ) دہلی کے اشتراک سے اس  20 روزہ کورس   کا اہتمام  دہلی میں  کیا جائے گا۔   ایف ٹی آئی آئی کے ڈائریکٹر  جناب بھوپیندرکنتھولہ نے اس کور س  کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  یہ کورس  فلمی ناقدین  ، فلمی جائزہ   کاروں فلمی بلاگرز   ،  محققین   اور فلمی عالموں  کی    ایک دورافتادہ   مانگ کی تکمیل کرے گا۔   علاوہ ازیں  یہ کورس  سنیما سے معمول سے زیادہ دلچسپی رکھنے والے لوگوںکی مانگ  بھی پوری کرے گا۔  انہوں  نے کہا کہ  یہ بات  جان لی جانی چاہئے کہ   جائزے کی غرض  سے      ایک فلم کو  کس طرح دیکھا جانا چاہئے اورکس طرح اس پر نظر ڈالنی چاہئے اور اس کے لئے مطلوبہ  جائزے کے وسائل   اس کورس کے ذریعہ فراہم کرائے جائیں گے ۔

   اس کورس کی  رہنمائی    اور قیادت   ایف ٹی آئی آئی کی ایک سرکردہ   فارغ التحصیل  بھوپال کی فلم ساز محترمہ رجولاشاہ کریں گی۔  انہوں  نے  1997 سے  2000  کے دوران  ایف ٹی آئی آئی میں  ہدایت کاری کے علم وفن کی تعلیم حاصل  کی تھی۔  ان کی  فلموں کے طریق کارفنون لطیفہ  میں    مہارت رکھنے والے  افراد کے  قریبی اشتراک کے ساتھ    مختلف فنون   ،نظریات  اور فلسفوں   سے  گہری  واقفیت سےعبارت  ہیں۔    فلمی طریقوں اور ڈجیٹل فنون   کے دائرہ کار میں   توسیع کرنے  میں انہیں خصوصی دلچسپی رہی ہے ۔

محترمہ رجولا شاہ نے   اس کورس کے بارے میں  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  اس کورس  کو    فلمی تنقید  کے شعبوں میں بنیادی     زمین   فراہم کرنے   اور اس  کے شرکا کو     سنجیدہ فلمی ناظر بننے کی تربیت دینے کے لئے کیا گیا ہے ۔   انہوں نے مزید  کہا کہ اس  کورس میں  فلموںکی تاریخ کی      بعض  اہم اور نمایاں   فلموں کو  بھی   فلمی  تنقید  کے  زاویہ  نظر سے شامل کیا گیا ہے ۔

اس  کورس میں داخلے کے لئے عمر کی کسی حد کی شرط  نہیں ہے  اور داخلے کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ  22  اپریل  2019  ہے ۔  علاوہ ازیں  بیرون دہلی سے آنے والے  بعض  مخصوص  شرکا کو ان کی درخواست  پر رہائش  بھی فراہم کرائی جائے گی ۔اس  کورس کی تفصیلات  :

www.ftii.ac.inپر دستیاب ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More