19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فوجی سربراہ نے کشمیر وادی میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا

Urdu News

چیف  آف آرمی اسٹاف  (COAS)جنرل ایم ایم نرونے کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ مرکزی انتظام والے علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سری نگر پہنچنے پر فوجی سربراہ اور ان کے ہمراہ شمالی فوجی کمانڈر لفٹنٹ جنرل وائی کے جوشی اور  چنار کور کمانڈر لفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے اندرونی علاقوں میں یونیٹوں اور موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری دی اور نوجوانوں کو کٹرپندی کی طرف لے جانے اور بھرتی کرنے والوں کی شناخت کرنے اور انہیں ٹار گیٹ کرنے کی جانب جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔

فوجیوں کے ساتھ بات چیت میں COAS نے جوانوں اور نمائدوں کی تعریف کی جو پاکستان کی شہہ پر دہشت گردی اور عالمی وباء کے دوسرے چیلنج سے سرمگرمی کے ساتھ نمٹ رہے ہیں۔ انہوں نے سیکیورٹی کے ابھرتے چیلنجوں سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ بعد میں COASکو چنار کور کمانڈر نے لائن آف کنٹرول اور اندرونی علاقوں میں مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا ۔

فوجی سربراہ نے سول انتظامیہ کے تمام حلقوں، جموں و کشمیر پولس، سینٹرل آرمڈ پولس فورسز اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے بہترین تال میل کو سراہا جس سے ‘‘مجموعی حکومت’’ کا نظریہ سامنے آیا اور جس سے مرکزی انتظام والے علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی جو یو ٹی کی ترقی کےایک  نئے باب کے لیے سازگار ہے ۔

شام میں COASنے راج بھون میں عزت ماب لفٹنٹ گورنر جناب منوج سنہا سے ملاقات کی اور ابھر تی آزمائشوں اور جموں و کشمیر میں خوشحالی اور امن کو لیکر تبادلئہ خیال کیا۔ لفٹنٹ گورنر نے یو ٹی میں امن کی بحالی اور اسکے تحفظ کے تئیں ہندستانی فوج کے رول کی تعریف کی اور کووڈ 19عالمی وباء کے خلاف شہری حکام کی مدد کے لیے مدد کے لیے بھی فوج کی تعریف کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More