20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فوجی مشق یدھ ابھیاس-2019ء کی توثیق اور اختتامی تقریب

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستانی فوج کے آسام ریجمنٹ اور امریکی فوج کے 20-5 انفینٹری بٹالین سے تعلق رکھنے والے فوجیوں پر مشتمل مشق یدھ ابھیاس-2019ء کا اختتام 18ستمبر2019ء کو امریکہ کے شہر واشنگٹن میں مشترکہ بیس، لیوی میک کورڈ (جے بی ایل ایم) میں عمل میں آیا۔

مشق یدھ ابھیاس-2019ء امریکی فوج کی مخصوص امداد یافتہ ایک سالانہ تھیٹر سیکورٹی باہمی تعاون پروگرام اور دو طرفہ فوجی مشق ہے، جس کا مقصد امریکی فوج اور ہندوستانی فوج کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا ہے۔دونوں ملکوں کی افواج کی یہ ٹریننگ ایک شہری ماحول میں شورش پسندی اور دہشت گردی مخالف کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مخصوص فوجی مشقوں اور طریقہ کار کے اہتمام  پر مرکوز رہا ہے۔اس فوجی مشق کے دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری کارروائی کے لئے  فوجی ٹیموں کی نقل و حمل کی بھی مشق کی گئی۔ شروعاتی دنوں میں فیلڈٹریننگ بنیادی پینترے بازی سے متعلق  چھوٹےدستے کی سطح کی تربیت پر مشتمل رہی، جو کہ بعد میں کمپنی کی سطح کی کارروائیوں کی جانب گامزن ہوگئی۔

دونوں ملکوں کے فوجوں نے چھوٹے دستے کی شکل میں ٹیم کے طورپر مشق کا اہتمام کیا ۔ ہر ایک ٹیم نے سیٹل ٹاؤن کے مقام پر ایک شہری ماحول میں ٹاؤن اسکوائر کے کنٹرول کو برقرار رکھنے یا دشمن کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لئے فوجی کارروائی کی۔اس کے لئے فرضی مشق کا اہتمام مشترکہ بیس، لیوی میک کورڈ (جے بی ایل ایم) کے مقام پر کیا گیا۔اس کا استعمال  فوجوں کی ممکنہ تعیناتی کے لئے تیزی کے ساتھ منظر نامہ تیار کرنے کے لئے کیا گیا۔دونوں ملکوں کی فوجوں نے کامیابی کے ساتھ حملہ کرنے کے متعدد اسباق کو سیکھنے اور دشمن کے خطرات کو مٹانے کے لئے اپنے تدبیری طریقہ کار کوکامیابی کے ساتھ پورا کیا۔اسی طرح سے اختتامی تربیتی پروگرام کے دوران دونوں ملکوں کی فوجوں نے قدرتی آفات کی صورت میں متاثرہ علاقے کو خالی کرانے اور آفات کے مقام پر قبضہ کرنے کی بھی  تربیت حاصل کی۔

دونوں ملکوں کی فوجوں نے چھوٹے دستے اور کمپنیوں کی سطح کی کارروائیوں کی انعقاد میں ایک دوسرے کی مہارت اور تجربے سے خوب استفادہ کیا۔علاوہ ازیں ہندوستانی دستے نے ‘اسٹرائیکر’انفینٹری جنگی گاڑی کے آپریشن کا پہلا تجربہ حاصل کیا، جبکہ امریکی فوج نے پہاڑی علاقوں میں انفینٹری یونٹ کی تربیت حاصل کی۔

دونوں ملکوں کی مشترکہ فوجی تربیت کے دوران کرکٹ اور فٹ بال کے دوستانہ میچ بھی کھیلے گئے۔دو ہفتوں تک جاری رہنے والی فوج مشق کو یادگار بنانے کے لئے ایک اختتامی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا، جس کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو اجاگرکیا گیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More