18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فولاد کے مرکزی وزیر چودھری بریندر سنگھ نے بین الاقوامی تجارتی میلے میں اسٹیل پویلین کا افتتاح کیا

Union Steel Minister inaugurates Steel Pavilion at IITF 2017
Urdu News

 نئی دہلی  فولاد کے مرکزی وزیر چودھری بریندر سنگھ نے آج پرگتی میدان میں بین الاقوامی تجارتی میلے میں اسٹیل پویلین کا افتتاح کیا۔ یہ پویلین، جہاں  تمام سرکاری سیکٹر اور بڑے پرائیویٹ سیکٹر کی اسٹیل کمپنیاں مشترکہ طو رپر شرکت کر رہی ہیں، بین الاقوامی تجارتی میلے کے موضوع اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا کے تحت ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس موقع پر چودھری بریندر سنگھ نے اعلان کیا اور اسٹیل کی وزارت کی ایک نئی پہل  – the #myLOVESTEELidea challenge.کا افتتاح کیا۔ اس مقابلے کا مقصد اسٹیل پر مبنی نئے کاروباری نظریوں کو مدعو کرکے اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور اس نظریے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ایک بار دی جانے والی امداد  فراہم کرنا ہے۔اسٹیل سے متعلق اختراع نئے پروڈکٹ کی کاروباری شکل اور خدمات کے عمل یا دانشورانہ املاک سے متعلق 3 بہترین خیالات کے لیے 5 لاکھ، 3 لاکھ اور 2 لاکھ روپئے تقسیم کئے جائیں گے۔ اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈاپ انڈیا حکومت کی اہم معاشی ترقیاتی پہل ہے اور بین الاقوامی تجارتی میلہ 2017 کا بھی ایک موضوع ہے جس کا مقصد مختلف سیکٹروں میں صنعت کاری اور کاروبار کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب بریندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان 300 ایم ٹی پی اے اسٹیل پیدا وار کی صلاحیت کی جانب گامزن ہے جہاں بہترین ٹیکنالوجیاں اپنائی جارہی ہیں۔ یہ صنعت زیادہ سے زیادہ ماحول دوست طریقے اپنا رہی ہے جہاں کچرا بالکل ختم کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسٹیل سب سے سودمند اور پائیدار  مرکب ہے اور معشیت کے بہت سے سیکٹروں میں استعمال ہوتا ہے۔ اس طرح کی نمائشوں کو اسٹیل کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسٹیل صنعت اسٹارٹ اپ کے لیے مواقع پیدا کرنےمیں ایک بڑی گنجائش رکھتا  ہے۔

اس موقع پر اسٹیل کے سکریٹری ڈاکٹر ارونا شرما، سیل کے چیئرمین پی کے سنگھ، آر آئی این ایل کے چیئرمین پی مدھو سودن، ایم ای سی او این کے چیئرمین اتل بھٹ، اے آئی او سی ایل کے چیئرمین ایم وی سبا راؤاور وزارت کے دیگر سیئنر افسران بھی موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More