نئی دہلی۔ اگست؛ آج نئی دلی میں واقع میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں فیفا انڈر 17 عالمی کپ سے متعلق ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ عالمی کپ 6 سے 28 اکتوبر 2017 تک منعقد کیا جائے گا۔ اسٹیڈیم میں مذکورہ عالمی کپ کی ٹرافی کی بھی نمائش کی گئی۔ اس پروگرام کا مقصد ہندوستان میں فٹ بال بالخصوص بچوں اور نوجوانوں میں فروغ دینا تھا۔ اسپورٹس کے سکریٹری جناب انجیتی شری نواس، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر فیفا انڈر 17 عالمی کپ جناب جیویرسیپی بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس تقریب کا انعقاد مشن 11 ملین (ایم ایکس آئی ایم /پروگرام کے تحت کیا گیا۔ ایم ایکس آئی ایم فیفا اے آئی ایف ایف اور وزارت کھیل اور نوجوانوں کے امور کا مشترکہ پروگرام ہے جس کے تحت ہندوستان کے 11 ملین اسکول کے بچوں کے درمیان فٹ بال کو فروغ دینا ہے۔