15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فیلڈ افسران کو گاہکوں کی بہتر خدمات پر توجہ دینے اور بی ایس این ایل کے سلسلے میں گاہکوں کی منفی سوچ کو بدلنے کی ضرورت : جناب منوج سنہا

Urdu News

نئیدہلی؛ ٹیلی مواصلات کے وزیر جناب منوج سنہا نے کہا ہے کہ بی ایس این ایل کے فیلڈ افسران کو کسٹمر کی بہتر خدمات پر توجہ مرکوز کرنے اور بی ایس این ایل کے سلسلے میں گاہکوں کی منفی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے وزیر موصوف نے یہ بات بی ایس این ایل کے سینئر افسران کی ہیڈس آف سرکلس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مذکورہ کانفرنس کا انعقاد 10 تا 11 مئی 2018 کو بی ایس این ایل کارپوریٹ آفس میں کیا گیا تھا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت سنچار نگم لمیٹڈ کے لیے مستقبل قریب میں موبائل فون کے علاوہ متعدد مواقع ہیں۔ 2 جی، 3 جی اور 4 جی خدمات کے لیے بہت سے ٹنڈروں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ بی ایس این ایل کا بازار حصص بہتر ہوکر 7 اعشاریہ 6 فیصد سے 9 اعشاریہ چار تین فیصد ہو گیا ہے۔ بی ایس این ایل اسمارٹ سٹی پروجیکٹوں، این ایف ایس اور ایف ٹی ٹی ایچ میں بہت اہم رول ادا کر سکتا ہے۔ 150 کروڑ روپئے کا کام بی ایس این ایل کو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سونپا گیا ہے جسے ایک بڑی پیش رفت کے طور پر لیا جانا چاہیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیلی مواصلات کی سکریٹری محترمہ ارونا سندراجن نے بی ایس این ایل کو سرگرم اور اختراعی ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس این ایل بھارت نیٹ نفاذ میں اہم پارٹنر ہے اور اس کے بازار حصص میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں اسمارٹ سوچ اور اسمارٹ نفاذ بی ایس این ایل کے لیے فوقیت ہے۔

اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس این ایل کے سی ایم ڈی جناب انوپم شریواستو نے کہا کہ ان دنوں ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں بہت مقابلہ ہے اور ایسے میں بی ایس این ایل کو جرأت مندانہ، اختراعی اور لامحدود ڈیٹا اور بھوائس پلان پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

اس کانفرنس میں بی ایس این ایل ٹیلی مواصلات سرکل کے سربراہ اور بورڈ آف ڈائریکٹرس نے شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More