مسافروں کی سہولت کے لیے ہندوستانی ریلوے پورے ملک میں خصوصی ٹرین سروسز انجام دے رہی ہے۔ ان سروسز میں میل / ایکسپریس ٹرینیں، مسافر ٹرینیں اور مضافاتی ٹرینیں شامل ہیں۔ باقاعدہ ٹرین سروسز کے علاوہ، اپریل سے مئی 2021 کے دوران موسم گرما کی خصوصی ٹرینوں کے طور پر اضافی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔
ہندوستانی ریلوے 20.04.2021 تک یومیہ اوسطاً کل 1,512 خصوصی ٹرین سروسز (میل/ ایکسپریس اور تہوار اسپیشل) چلا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کل 5,387 مضافاتی ٹرین سروسز اور 981 مسافر ٹرین سروسز بھی چل رہی ہیں۔
ہندوستانی ریلوے 21.04.2021 تک، شمالی ریلوے (دہلی کے علاقے) سے 53 خصوصی ٹرین سروسز، وسطی ریلوے سے 41 خصوصی ٹرین سروسز اور مغربی ریلوے سے روزانہ 5 خصوصی ٹرین سروسز ملک بھر میں مختلف مقامات پر چلا رہی ہے۔
ہندوستانی ریلوے نے 12.04.2021 سے 21.04.2021 تک کے عرصے میں، وسطی اور مغربی ریلوے سے کل 432 خصوصی ٹرین سروسز اور شمالی ریلوے (دہلی کا علاقہ) سے 1166 خصوصی ٹرین سروسز چلائیں۔
ہندوستانی ریلوے راستوں پر مانگ کے مطابق خصوصی ٹرینیں چلاتی رہے گی۔ ہندوستانی ریلوے ہر ممکن کوشش کرے گی کہ مسافر کسی تکلیف کے بغیر آرام سے سفر کرسکیں۔ ہندوستانی ریلوے کسی بھی خاص راستے پر مختصر نوٹس پر ٹرینوں کو چلانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
کووڈ کے پیش نظر، ہندوستانی ریلوے کووڈ کے رہنما خطوط اور پروٹوکول کے حوالے سے ریلوے کے مسافروں اور عام لوگوں کا شعور بیدار کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔