16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فی الحال کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے پس منظر میں عاید سفری پابندیوں کے نتیجے میں بھارت میں مقیم غیرملکی شہریوں کے لیے ویزا سے متعلق خدمات کی فراہمی 30 اپریل 2020 تک جاری رہے گی

Urdu News

عوام الناس میں پھیلی غلط فہمیوں کی ازالے کی غرض سے مطلع کیا جاتا ہے کہ وزارت داخلہ  نے 28 مارچ 2020 کو  کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے پس منظر میں بھارت میں عاید سفری پابندیوں کے پیش نظر فی الحال یہاں مقیم غیرملکی باشندگان کو 30 اپریل2020 تک ویزا خدمات  فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

(https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1613895)

ایسے غیرملکی حضرات کے لیے، جو بھارت کے مختلف حصوں میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے نتیجے میں قیام پذیر ہونے کے لیے مجبور ہیں، اور جنہیں ریگولر ویزا، ای-ویزا یا معینہ مدت تک قیام کا اجازت نامہ حاصل تھا اور بھارتی حکام نے ان پر سفری پابندیاں عاید کردی تھی اور جن غیرملکی حضرات کے ویزا کی مدت ختم ہوچکی ہے، یا یکم فروری 2020 (نصف شب تک) سے لے کر 30 اپریل 2020 (نصف شب تک) ختم ہوجائے گی، انہیں  غیرملکی شخص کی جانب سے آن لائن درخواست موصول ہونے پر  جی آر اے ٹی آئی ایس  یا  مفت  بنیاد پر 30 اپریل 2020 تک توسیع دی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More