20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قانون سازی اداروں کو پروگرام سے متعلق مواد میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت۔ نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی۔ نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ قانون سازیہ کے اداروں کو پروگرام سے متعلق مواد میں تبدیل کرنا اور عام شہریوں کو یہ بتانا کہ‘‘ سوراجیہ’’ روز مرہ کی انتظامیہ میں درحقیقت کیسا نظر آتا ہے۔سول سروسز کے پاس آج بے پناہ مواقع دستیاب ہیں۔ وہ آج یہاں 12 ویں سول سروسز ڈے کی دو روزہ تقریب میں افتتاحی خطبہ دے رہے تھے۔شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیرمملکت( آزدانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن،ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

نائب صدرجمہوریہ جناب نائیڈو نے کہا کہ ایک صاف ستھری ،اہل، عوام دوست، فعال انتظامی قیادت  وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘سوراج’’ ہر ایک ہندوستانیوں کے لئے بامعنی ہونا چاہئے۔اس کے لئے ‘‘سوراج’’ نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے انتظامی ڈھانچے اور عمل کی اثر انگیزی اور اہلیت کا ایمانداری سے احتساب لینے کی ضرورت ہے۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ توجہ‘‘عمل درآمد’’ اور‘‘اختراع’’ کی جانب مبذول ہوگئی ہے اور یہ واضح طور پر صاف ہوتا جارہا ہے کہ‘‘سب چلتا ہے’’ کا طریقہ اب نہیں چلے گا۔ہمیں مل جل کر ہندوستان کو ایک ایسے ملک میں بدلنا ہوگا جس پر ہم سب فخر کرسکیں۔

نائب صدرجمہوریہ نے سول سروسز کے افسران سےاپنے طرز عمل اور طور طریقوں کو تبدیل کر کے محرک کے طور پر دیکھیں اور تبدیلی میں آسانیاں پیدا کرنے والے کے طور پر اورتوقعات کے حامل ہندوستان کے لئے توقعاتی رہنماؤں کے طور پر خود کوتبدیل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذات پات، فرقہ پرستی، بدعنوانی، عدم مساوات،تعصب اور تشدد سمیت تمام  برائیوں کو ختم کرنے اور  ان کا مقابلہ کرنے کے لئے انتظامیہ، قانون سازیہ، عدلیہ اور میڈیا  کی مل کر کام کرنے کی  ذمہ داری ہے۔ ہمیں ان ناخوشگوار حقائق کے تئیں حساس بننے اور غیر جانب دار بن کر اورسختی کے ساتھ اس حالت کو بدلنے کے لئے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More