16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قبائلی امورکی وزارت کی توجہ قبائلیوں کی جامع ترقی کے پروگراموں پر مرکوز ہے :جناب ارجن منڈا

Urdu News

قبائلی امورکے وزیرجناب ارجن منڈا نے ٹرائیفیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹرجناب پراویرکرشنا اور دیگرسینئرافسروں کے ہمراہ 13ستمبر ، 2001 کو آسام کا اپنا دوروزہ دورہ   کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ مرکزی وزیرنے آج آسام انتظامیہ اسٹاف کالج میں ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہاکہ قبائلی امورکی وزارت ریاست میں  قبائلی ترقی کے پروگراموں کے موثرنفاذ کے لئے عہدبستہ ہے اورانھوں نے یہاں قبائلی ترقی کو تیز کرنے کے لئے مستقبل کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔

میڈیا کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرنے بتایاکہ ان کی  وزارت  کی توجہ اس بات پرہے کہ مارکیٹنگ کے ذریعہ قبائلی اکثریتی علاقوں کی مجموعی ترقی پر زیادہ توجہ دی جائے اور ان کی نامیاتی اورقدرتی پروسیسنگ طریقہ کار کو  برقراررکھتے ہوئے قومی اوربین الاقوامی سطح پرقبائلی اور نسلی مصنوعات  کو فروغ دیاجائے ۔ انھوں نے کہاکہ قبائلی امورکی وزارت تقریبا 40وزارتوں کے ساتھ تال میل کررہی ہے اورملک میں قبائلی علاقوں کی ہمہ گیرترقی کے لئے ایک مربوط طریقہ کارکے ساتھ کا م کررہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ مزید 184ون دھن کیندرآسام میں قائم کئے جائیں گے ، جس کے بارے میں اتوار کو  ریاست کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ  خیال ہواتھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A80Q.jpg

جناب منڈا نے یہ بھی بتایاکہ پردھان منتری آدرش گرام یوجنا کے لئے آسام کے 1700ماڈل گاوؤں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ انھوں نے یہ بھی بتایاکہ  قبائلی رہائشی اسکول بھی ریاست میں قائم کئے جائیں گے ،جہاں 480قبائلی طلباء کو تعلیمی سہولتوں کے ساتھ ساتھ اسپورٹس  میدان اساتذہ کے کوارٹرز اورگیسٹ ہاؤس کے ساتھ ہراسکول میں رکھنے کی گنجائش ہوگی ۔

 مرکزی وزیرجناب ارجن منڈانے آسام کے اپنے دوروزہ دورے کے دوران گواہاٹی کے راج بھون میں آسام کے گورنرجناب جگدیش مکھی کے ساتھ بھی ملاقات کی ۔اپنی میٹنگ کے دوران وزیرموصوف اورگورنرنے ریاست میں قبائلی ترقیاتی سرگرمیوں کے تمام ترپہلوؤں پرتبادلہ خیال کیا ، خاص کر ایم ایف پی ، ون دھن یوجنا وغیرہ کے لئے ایم ایس پی کے نفاذ کے پروگراموں پرخصوصی طورپرگفتگوکی ۔ انھوں نے آسام میں صنعتوں اورقبائلی روزی روٹی کے بارے میں بھی تفصیل سے گفتگوکی اورایک اسٹراٹیجک طریقے پر قبائلی ترقیاتی پروگراموں کے نفاذ کے سلسلے میں طورطریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے ریاست میں قبائلیوں کی روزی روٹی کو بہتربنانے کے لئے بھی بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MTHA.jpg

دیگرجھلکیوں میں انڈین انسٹی ٹیوٹ انٹرپرینیورشپ لاکھرا میں منعقد کردہ ون دھن ورکشاپ میں بہت  قبائلی مستفیدین  کےساتھ گفتگوبھی شامل ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041K0P.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QXMD.jpg

اس سے پہلے وزیرموصوف نے مشہور شکتی پیٹھ کاماکھیا مندر کے درشن کے  ساتھ  آسام کا اپنا دوروزہ دورہ شروع کیا جہاں انھوں نے پوجا ارچنا کی ۔ اپنے دورے کے دوران مرکزی وزیرنے قبائلی ترقیاتی اسکیموں کے نفاذ ، چیلنجز اور ترقی کی بنیادی سطح پرجائزہ لیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More