17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قدیم ترین نیول ایئر اسکویڈرن کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات

Urdu News

نئی دلّی، بھارتی بحریہ کی اولین نیول اسکویڈرن 550 نے 17 جون سے 19 جون تک کوچی نیول بیس پر اپنی ڈائمنڈ جوبلی منائی۔ انڈین نیول ایئر اسکویڈرن (آئی این اے ایس) 550 کے قوم کی 60 سالہ شاندار خدمات کے دوران بحریہ کے سمندری پائلٹوں کو تربیت دینے  اور   مشاہد  تیار کرنے میں کلیدی رول ادا کیا ہے اور ہمارے بیڑے کو گراں قدر سمندری مدد فراہم کی ہے۔

                اس تقریب کو یادگار بنانے کے ضمن میں اسکویڈرن نے متعدد   رابطہ کاری  سرگرمیوں اور کمیونٹی تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔ 11 جو ن کو ایک عطیہ اعضاء بیداری لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس کا جنوبی بحری کمانڈ کے ملاحوں اور ان کے کنبوں کی جانب سے زبر دست اثر دیکھا گیا۔

                اسکویڈرن کے 60  ویں یوم تاسیس کو یاد گار بنانے کے لئے محکمہ ڈاک کی جانب سے مرکزی ریجن کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور سینئر پوسٹ ماسٹر کیرالہ نے ہیڈ پوسٹ آفس، کوچی میں 17 جون، 2019 کو پہلے دن کا یاد گاری کور جاری کیا۔ اسی شام کو اسکویڈرن میں کام کر رہے تمام تجربہ کار افسران کی خدمات کا اعتراف کرنے اور اعزاز عطا کرنے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر وائس ایڈمرل اے۔ کے۔ چاولہ، اے وی ایس ایم، ایم ایم، وی ایس ایم، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف (ایف او سی۔  ان۔ سی)، سدرن نیول کمانڈ (ایس این سی) نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب کے دوران آنجہانی لیفٹیننٹ سائمن جارج پائینو موتل کی یاد میں افسران کے کنبوں کی جانب سے ایک ٹرافی قائم کی گئی ہے، جو کہ ڈورنیئر آپریشنل فلائنگ ٹریننگ کورس کے سب سے زیادہ جوشیلے افسر کو پیش کی جائے گی۔ یہ ٹرافی، اس افسر کے جذبے کو لا فانی بنانے کے لئے قائم کی جا رہی ہے جو کہ جزیرے پر رہنے والا ایک قابل پائلٹ تھا اور جس نے 17 مئی، 1985 کو ایک مہلک حادثے میں اپنی جان گنوائی تھی۔

                18 جون، 2019 کو سمندرمیں در پیش فضائی چیلنجوں کو کم کرنے کے لئے تکنیکی اختراع  پر ساگا ریکا میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا تھا۔ وائس ایڈمرل اے۔کے۔ چاولہ، اے وی ایس ایم، این ایم، وی ایس ای،، ایف او سی۔ ان۔ سی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اس موقع پر ایک کلیدی خطبہ بھی دیا۔

                اسکویڈرن نے سمندری سطح آب سے ٹوہ لینے والے مختلف قسم کے 14ایئر کرافٹ اڑائے ہیں جو کہ فی الحال زیر استعمال ہیں۔ یہ اسکویڈرن مختلف مہموں میں شریک کار رہا ہے جن میں 1971 میں ہند۔ پاک جنگ میں انسانی امداد اور قدرتی آفات میں امداد (ایچ اے ڈی آر) آپریشن، دسمبر 2004 میں سونامی، 2017 میں اوکھی طوفان اور 2018 میں کیرالہ کا سیلاب شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More