19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی ادویات قیمت مقرر کرنے والی اتھارٹی (این پی پی اے)کے تحت گوا میں قیمتوں کی نگرانی اور وسائل اکائی پی ایم آر یو کا قیام

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند کے   کیمیکلز  اور فرٹیلائزرس وزارت کے ادویات محکمے کے تحت   قومی  ادویات  قیمت  مقرر کرنے  والی اتھارٹی   یعنی نیشنل فارما سیوٹیکل پرائزنگ   اتھارٹی(این پی پی اے) کی جانب سے  گوا میں ایک پرائسنگ مانیٹرنگ  اور ریسورس یونٹ  (پی ایم آر یو) قائم کیا گیا ہے۔

 این پی پی اے نے گوا  ریاست   ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ   کے تعاون سے   22 اکتوبر 2020 کو  ایک پرائز مانیٹرنگ اور ریسورس یونٹ قائم کیا ہے۔  یہ  پی ایم  آر یو  ریاستی سطح پر   این پی پی کی رسائی بڑھانے کے لئے  ریاستی  فارماسیوٹیکل  کنٹرول  کی  براہ راست   دیکھ ریکھ میں کام کرے گا۔ پی ایم آر یو سوسائٹی رجسٹریشن  ایکٹ کے تحت  رجسٹرڈ سوسائٹی ہے، جس کے پاس خود کے   میمورنڈم آف   ایسویسی ایشن /اصول اور  قاعدے ہیں۔ پی ایم آر یو کے   کنٹرول بورڈ میں  مرکزی حکومت  اور ریاستی حکومت کے  نمائندے  اور شراکت دار شامل ہیں۔

این پی پی اے صارف بیداری ، تشہیر اور قیمتوں کی نگرانی (سی اے پی پی ایم) نام کی اپنے  مرکزی  شعبے  کی اسکیم کے تحت  15  ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں، کیرل، اوڈیشہ، گجرات، راجستھان، ہریانہ، نگالینڈ، تریپورہ، اترپردیش،  پنجاب ، آندھراپردیش ، میزورم ، جموں و کشمیر ، کرناٹک ، تلنگانہ اور مہاراشٹر میں پی ایم  آر یو کی قائم کئے ہیںَ ۔ این پی پی اے کے ملک کی تمام 36 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پی ایم آر یو قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ منصوبے کے تحت  این پی پی اے ذریعہ    پی ایم آر یو کے  ریاکرنگ اور نان ریاکرنگ  دونوں کا خرچ  برداشت کیا جاتاہے۔

اب تک این پی پی اے کا دفتر   دہلی میں ہے اور ریاستوں  /مرکز کے زیر انتظام علاقوں   میں پی ایم آر یو  کے قیام کے ساتھ  این پی پی اے کے  ریاستی سطح پر بھی پہنچ جائے گا۔

پی ایم آر یو سے  علاقائی سطح پر  دوا   تحفظ اور  گنجائش کو  مضبوط کرنے کی  امید کی جاتی ہے،  پی ایم آر یو  کا ابتدائی کام  قیمتوں کی نگرانی ، دوائیوں کی دستیابی  کو یقینی بنانے اور صارف بیداری بڑھانے میں   این پی پی اے کی مدد کرنے کا ہے۔وہ  این پی پی اے  معاون کی شکل میں زمینی سطح پر  معلومات  اکٹھا کرنےکے نظام کے ساتھ کام کرتے ہیں،   وہ  این پی پی اے اور متعلقہ  ریاست  /مرکز کے زیر انتظام   علاقوں کے سلسلہ میں   ریاستی ڈرگ  کنٹرولروں دونوں کو ضروری تکنیکی   امداد فراہم کریں گے۔  این پی پی اے کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران ریاستی سرکاروں کے ساتھ ملکر   کام کررہے ہیں تاکہ   میڈیکل  آکسیجن سمیت   کووڈ پروٹوکول  کے تحت ایس سی کیو، پیراسیٹامول، ٹی کے ، اینسولن اور دوائیوں سمیت لائف سیونگ ڈرگ  کی  آسانی دستیابی کو  یقینی بنایا جاسکے۔  ریاستی حکومتوں کے ساتھ ملکر کام کرتے ہوئے ، این پی پی اے  نے یہ یقینی بنانے کی    کوشش کی ہے کہ   پورے ملک  میں   دواؤں کی  کوئی کمی نہیں ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More