25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی جل جیون مشن نے علاقے کے شعبے کے حصہ داروں ساتھ ویبنار کا انعقاد کیا

Urdu News

نئی دہلی، جل شکتی وزارت کے پینے کے پانی اور  صفائی ستھرے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس)  کے ذریعہ   قومی جل جیون مشن  (این جے جے ایم)  کے لئے    چنے گئے  سیکٹر پارٹنرز کے ساتھ ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں  ایم جے جے ایم کے ایڈیشنل سکریٹری   اور مشن کے ڈائریکٹر   اہم اسپیکر تھے۔ قومی مشن /ریاستوں کے ساتھ مل کر  کا م کرتے ہوئے  جے جے ایم کے نفاذ میں تعاون دینے میں   سیکٹر پارٹنرز کا اہم رول ہونے کی  امید کی ہے۔

ویبنار میں ایڈیشنل سکریٹری اور مشن کے ڈائریکٹر نے  پروگرام کے مقصد اور فلسفے  کے بارے میں  تفصیل سے بتایا۔ سیکٹر پارٹنز سے مشن کے ساتھ ذمہ دار اور جوابدہ  نظریے سے چیلنجز کو حل کرنے کے جذبے سے  کام کرنے کی  درخواست کی گئی۔ پارٹنر سے آبی وسائل کی کمی،  پانی کےکمی کے معاملات میں اضافہ، گاؤں کے بنیادی ڈھانچہ  ، آپریشن اور  رکھ رکھاؤ وسائل  نے صلاحیت کی کمی ،  مختلف علاقوں سے   پانی کی مانگ میں   مقابلہ آرائی وغیرہ   چیلنجوں  حل تلاش کرنے میں   اہم رول  ادا کرنے کی  امید ہے۔

سیکٹر پارٹنر سے پروگرام کے انتظام، اطلاع، تعلیم  اور مواصلات (آئی ای سی) حکمت عملیاں ، معاشرتی  لامبندی ، صلاحیت میں اضافہ، ساجھے داری، تربیتی پروگرام، کامیاب ماڈلوں کو پہنچاننے ، اعلی ابتدائی سروسیز کو ریکارڈ کرنے ، سوشل آڈٹ کرنے اور پروگراموں، اجلاس  وغیرہ کے  انعقاد وغیرہ کے   ورکشاپ  اجلاسوں وغیرہ کے  اہتمام میں مدد کرنے  جیسے  میدانوں میں  ورکشاپ، اجلاس وغیرہ  کے  انعقاد میں مدد کرنے جیسے  قومی مشن /ریاستوں کے ساتھ مل کر  کام کرنے جل جیون مشن کے  نفاذ میں  اہم کردار نبھانے کی امید ہے۔ساتھ ہی   ریاست کے  سیکٹر پارٹنر کے ساتھ ہی سیکٹر پارٹنر کے فی صد لوگ اس میدان میں ماسٹر ٹرینر  کی حیثیت میں کام کرسکتے ہیں اور دیہی  معاشرے کی سطح پر لوگوں کے ساتھ  ہی مل کر کام کرسکتےہیں۔

سیکٹر پارٹنر سے 2024 تک اپنی  سالانہ  اور سہ ماہی  اسکیم  منصوبہ پیش کرنے کے لئے  قومی  ، ریاستی اور ضلعی سطح پر  کی جانے والی  سرگرمیوں پر  روشنی ڈالی۔

 اس سے پہلے مشن نے مختلف ایجنسیوں/تنظیموں سے ان کی کام میں دلچسپی ظاہر کرنے کو  کہا تھا،  ان میں  آبی شعبے میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسیاں،  غیر سرکاری تنظیمیں  اور ٹرسٹ وغیرہ  شامل ہیں۔  اس کے جواب میں مختلف تنظیموں سے  کل 330 درخواستیں موصول ہوئیں، جنہوں نے سیکٹر پارٹنر  بننے کے لئے   اپنی  گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے اورحقیقی تعاون دینے کے لئے مشن کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ دیہی علاقوں میں کام کرنے کے  اپنے گزشتہ  تجربے اور  آبی سپلائی سےمتعلق    موضوعات کی  بنیاد پر  درخواستوں کی جانچ کے بعد   مشن کے لئے  175 تنظیموں کو  سیکٹر پارٹنر بنانے کی  طور پر   منتخب کیا گیا تھا۔

15 اگست 2019 کو وزیر اعظم کے ذریعہ   اعلان کردہ  ’جل جیون مشن‘ کو 2024 تک  ملک کے   ہر دیہی گھر میں  نل کے ذریعہ    پانی کے کنکشن  مہیا کرانے  کے لئے ریاستوں کے ساتھ  شراکت داری کے تحت  نافذ کیا جارہا ہے۔  اعلان کے وقت  تقریباً 3.23 کروڑ دیہی   گھرانوں (17 فی صد) کے پاس نل کے پانی کے  کنکشن تھے۔ تب سے  کووڈ19 وبا کے باوجود  ، 4.17 کروڑ سے  زیادہ دیہی  گھروں میں  نئے نل کے پانی کے کنکشن   دستیاب کرائے گئے ہیں۔نتیجتاً  ملک میں 7.41 کروڑ (38.6فی صد) سے زیادہ  گھرانوں کو ان کے گھروں میں یقینی طور پر نل کا پانی مل رہا ہے۔

وزیر اعظم کے  ’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس‘ کے نظریے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے جل جیون مشن کے تحت  یہ  یقینی بنانے پر توجہ دی جارہی ہے کہ  کوئی گھر  چھوٹ نہ جائے  اورا س کے  نتیجے میں 61 اضلاع، 732 بلاکوں اور 89248 گاؤں میں ہر گھر میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنانا  شروع ہوگیا ہے۔

جل جیون مشن آئیڈل جملہ ہے’’ساجھے داری کرنا ، جیون بدلنا‘  سب کو  پانی مہیا  کرانے کے لئے مشن دیہی علاقوں میں پینے کے پانی   کے تحفظ کو حاصل کرنے کے لئے مختلف  اداروں /لوگوں کے ساتھ ساجھے داری اور کام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ مشن کا مقصد ،مقامی دیہی معاشرے کو  اپنے وسائل کے انتظام ، بنیادی ڈھانچے  کو چلانے   اور رکھ رکھاؤ میں  مضبوط کرنا ہے۔ساتھ ہی  پانی کی فراہمی کے   بنیادی ڈھانچے کے    محافظ کے طو پر کوالٹی سے بھر پور خدمات کو یقینی بنانے کے لئے بھی  دیہی معاشرے کو   بااختیا ر بنایا جارہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More