18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی جل جیون مشن کی ٹیم آندھرا پردیش کا دورہ کررہی ہےتاکہ 2023-24 تک ’ہر گھر جل‘ کے ہدف کو حقیقت کی شکل دینے کے لئے ریاست کو تکنیکی تعاون اور مدد دی جاسکے

Urdu News

نئی دہلی، قومی جل جیون مشن (این جے جے ایم) کی 6 اراکین پر مشتمل ایک ٹیم 2 سے 5 دسمبر 2020 کے دوران آندھراپردیش کا دورہ کررہی ہے، تاکہ جل جیون مشن کے انتہائی اہم پروگرام کے تحت ’ہر گھر جل‘ کے ہدف کو عملی شکل دینے کے لئے ریاست کو تکنیکی تعاون فراہم کیا جاسکے اور مختلف مسائل اور چیلنجوں کی نشان دہی کی جاسکے اور بہترین طور طریقوں کی دستاویز سازی کی جاسکے۔ یہ ٹیم ریاست کے مختلف حصوں کا دورہ کررہی ہے اور پانی کی سپلائی کے متعلق اسکیموں کے نفاذ کے کام سے وابستہ فیلڈ – لیول اہلکاروں، گرام پردھانوں اور گرام پنچایتوں کے اراکین کے ساتھ گفت و شنید کررہی ہے۔ یہ ٹیم ڈسٹرکٹ واٹر اینڈ سینی ٹیشن مشن کے چیئرپرسن / ضلع کلکٹر کے ساتھ میٹنگیں بھی کررہی ہے، تاکہ اس سلسلے میں ہوئی پیش رفت سے آگاہ کیا جاسکے اور پروگرام کے تیزی کے ساتھ نفاذ کے لئے ان کی مدد لی جاسکے۔

جل جیون مشن مرکزی حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے، جس کا مقصد سبھی دیہی کنبوں کو مستقل اور طویل مدتی بنیاد پر مقررہ معیار کے مطابق خاطرخواہ مقدار میں پینے کا پانی دستیاب کرانا ہے۔ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتیں دیہی کنبوں میں پینے کے پانی کے یقینی التزام کے اس اعلیٰ مقصدی ہدف کی تکمیل کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GGQA.jpg

آندھراپردیش کی حکومت نے ریاست کے سبھی دیہی کنبوں کو 2023-24 تک چالو نل کا پانی (ایف ایچ ٹی سی) فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔ ریاست کے 95.66 لاکھ دیہی کنبوں میں سے اب تک 34.94 لاکھ کنبوں کو نل کے پانی کا کنکشن دستیاب کرایا جاچکا ہے اور باقی ماندہ کنبوں تک نل کا پانی پہنچانے کے منصوبے پر عمل درآمد جاری ہے۔ اس 6 رکنی ٹیم نے 9 اضلاع یعنی وشاکھاپٹنم، کرشنا، چتور، سری کاکلم، وژیانگرم، مغربی گوداوری، کڈاپا، اننت پور اور کرنول کا دورہ کیا۔ مختلف گاؤوں / بساوٹوں کا اتفاقی انتخاب کیا گیا تھا، تاکہ اس مشن کے تعلق سے ہورہے کاموں کی پیش رفت کا مشاہدہ کیا جاسکے۔ ٹیم نے وژیانگرم ضلع کے کوٹھاولاسا بلاک کا دورہ کیا، جہاں لوگوں اور پانچ خواتین اراکین پر مشتمل وی ڈبلیو ایس سی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ پلّےٹمالپالیم گاؤں میں پنچایت بھون اور کرشنا ضلع میں اسکولوں میں منعقدہ 100 روزہ مہم کے دوران نل کے پانی کے کنکشن دستیاب کرائے گئے تھے۔ گاؤں میں ایک اوورہیڈ ٹینک ہے جس میں پانی کی سپلائی کے لئے پمپ اینڈ سلو سینڈ فلٹر لگا ہوا ہے۔

ٹیم نے اننت پور ضلع میں مستور گرام پنچایت کے راگھوم پلی گاؤں کا بھی دورہ کیا۔ گاؤں میں 282 کنبے ہیں جن میں سے 149 کنبوں میں نل کنکشن چالو حالت میں ہیں۔ اسی طرح سے کرشنا ضلع کے موپی دیوی گاؤں کے کنبوں کو پانی کی یقینی سپلائی کا سلسلہ جاری ہے۔ کرنول ضلع کے نندی کوٹور بلاک کے وڈے مانو گاؤں میں 100 فیصد نل کے پانی کے کنکشن موجود ہیں۔ اس گاؤں میں سخت چٹانوں کی موجودگی کے باوجود یہاں کے کنبوں کو نل کے پانی کے کنکشن دستیاب کرائے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HQWR.jpg

ماڈوپاڑا، وژیانگرم ضلع کے وی ڈبلیو ایس سی اراکین

قومی جل جیون مشن کی ٹیم نے وژیانگرم ضلع میں ریماپیٹا  گرام پنچایت کی امباٹی ولاسا بساوٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں آباد کنبوں کو مئی 2020 میں نل کے پانی کے کنکشن دستیاب کرائے گئے تھے۔ یہاں 50 فیصد خواتین کی شراکت داری کے ساتھ وی ڈبلیو ایس سی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ گاؤں میں رہنے والی ایک بزرگ خاتون آر لیلا وتما نے کہا کہ میری عمر میں پبلک  اسٹینڈ پوسٹ سے روزانہ پانی لانا بہت دشوار ہے، لیکن گھر میں نل کے کنکشن کی سہولت سے راحت محسوس کرتی ہوں۔ کم از کم بڑھاپے میں ہی سہی، اب مجھے بھاری بالٹیوں کا بوجھ اٹھانے کے لئے مجبور نہیں ہونا ہوگا۔ پانی کے بہاؤ کو دیکھ کر مجھے خوشی ہوتی ہے۔

ان گاؤں میں جہاں حکومت کا تصور بنیادی سہولتیں دستیاب کرانے کا ہے، رفتہ رفتہ ایک خاموش انقلاب آرہا ہے، جس سے لوگوں کی زندگی بہتر ہورہی ہے اور زندگی کو آسان بنانے کے کام کی تکمیل ہورہی ہے، ساتھ ہی ساتھ لوگوں کی آرزوئیں اور امنگیں بھی حقیقت کی شکل لے رہی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More